امریکن اسکول کی خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ۔ محتسب جسٹس ریٹائرڈ شاھنواز طارق نے پیپلز پارٹی کی رہنما سمیت 4 ملزمان پر جرمانے کی سزا سنا دی ۔

محتسب جسٹس ریٹائرڈ شاہنواز طارق نے دی امریکن اسکول کراچی کی خاتون ملازمہ فرحت ابرار بیگ کو ہراساں کرنے ، ذہنی اذیت پہنچانے اور دھمکیاں دینے کے معاملے کی سماعت کرنے کے بعد الزام ثابت ہونے پر پیپلز پارٹی کی رہنما سمیت 4 ملزمان کو جرمانے کی سزا سنائی ۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزار فرحت ابرار بیگ نے موقف اختیار کیا کہ اسے دھمکیاں دی گئیں ہراساں کیا گیا اور اسے تحفظ دیا جائے ۔ درخواست گزار کے تین بچے بھی اسکول میں پڑھتے تھے جن کی پڑھائی متاثر ہوئی ۔درخواست گزار نے پیپلز پارٹی کی رہنما

اور اسکول کی انتظامیہ میں شامل کوثر عامر ، عائشہ عامر عمیرہ عامر اور سید ارشد حسین نقوی کو فریق بنایا ۔محتسب نے 2018 سے لے کر 2019 تک اس مقدمے کی سماعت کی اور فریقین کو اپنی صفائی اور انتظامات کے حوالے سے اپنا موقف سامنے لانے کا پورا موقع دیا ۔آخر میں الزام ثابت ہونے پر عائشہ عمر ، کوثر عامر ، عمیرہ عامر کو ایکٹ 2010 کے تحت دو دو لاکھ روپے جرمانہ ، اور ملزم راشد حسین نقوی کو ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی زمانے کی یہ رقم ملزمان 30 دن کے


اندر متاثرہ خاتون کو ادا کریں گے جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں یہ رقم متعلقہ ڈپٹی کمشنر سندھ بار کونسل کے ذریعے وصول کی جائے گی ۔ اس حکم نامے سے ارشد حسین نقوی کی وکالت کے لائسنس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔