بیٹے کورشتہ نہ دینے کا شاخسانہ ، نئی نویلی دلہن کو چچی نے زہردے کر مار ڈالا ، ملزمہ فرار ، 2 بیٹے گرفتار جبکہ پولیس سے انصاف نہ ملنے پرحویلیاں کے گاءوں بٹولنی کی رہائشی خاتون خیرون بی بی نے اپنے داماد اور بیٹے کے ہمراہ کامرہ میں میڈیا کو روتے ہوئے بتایا

اٹک ( مہتاب منیرخان سے ) بیٹے کورشتہ نہ دینے کا شاخسانہ ، نئی نویلی دلہن کو چچی نے زہردے کر مار ڈالا ، ملزمہ فرار ، 2 بیٹے گرفتار جبکہ پولیس سے انصاف نہ ملنے پرحویلیاں کے گاءوں بٹولنی کی رہائشی خاتون خیرون بی بی نے اپنے داماد اور بیٹے کے ہمراہ کامرہ میں میڈیا کو روتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی بسمہ بی بی دختر انظر کی سگی چچی جمیلہ بی بی نے مجھ سے بیٹی بسمہ بی بی کا اپنے بیٹے کے لیے رشتہ مانگا جو ہم نے انکار کر دیا تو اس نے دھمکیاں دیں اگر تم نے بیٹی کی شادی میرے بیٹے سے نہ کی تو انجام برا ہو گا میں نے اپنی بیٹی اور بیٹوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے بسمہ بی بی کی شادی حویلیاں ضلع ایبٹ کے گاءوں کے رہائشی ذیشان ولد محمد شفیع سے کر دی اس موقع پر میری نند نے ہمارے گھر شادی پر آ کر دھمکی دی کہ یاد رکھنا تم نے میرے بیٹے کو بیٹی کا رشتہ نہ دیا اگر تمہاری بیٹی میرے بیٹے کی نہ ہو سکی تو یہ کسی دوسرے کی بھی نہ بن سکے گی شادی کے کچھ دنوں بعد ہی میری نند جمیلہ بی بی جو کہ میری بیٹی بسمہ بی بی کی سگی چچی بھی ہے اس نے اپنے 2 بیٹوں سے مل کر دلہن بننے والی میری بیٹی بسمہ بی بی کے سا لن میں زہر ملا کر اس کا مار ڈالا اور کراچی فرار ہو گئی ہم نے پولیس کو اطلاع دی پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے مقدمہ تو درج کیا اور میری نند جمیلہ کے 2 بیٹوں کو گرفتار کر لیا تاہم اس کے بعد پولیس بدل گئی ملزمان کو فائدہ دیا جا رہا ہے جبکہ پولیس کی سست روی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قاتلہ جمیلہ کراچی فرار ہو گئی مقتولہ کی والدہ خیرون بی بی نے بتایا کہ پولیس کو دوران تفتیش ملزم مزمل نے اقرار کیا کہ اس کی والدہ نے رات کے تاریکی میں ہ میں ساتھ لے جا کر بسمہ بی بی کے گھر صحن میں پڑے سالن میں زہر ملایا اس کے باوجود پولیس نے ہ میں انصاف دینے کی بجائے ظالموں کو فائدہ دیا انہوں نے روتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان اور آئی جی کے پی کے سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم با اثر اور میں غریب بیوہ ہو ں پولیس ملزمان سے مل گئی میری بیٹی دلہن بنی اس کے ہاتھوں کی مہندی بھی خشک نہ ہوئی تھی کہ ایک ظالم عورت نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر صرف اس شاخسانہ پر اس کو منوں مٹی تلے سلا دیا کہ ہم نے ان کو رشتہ نہ دیا جس پر اس کو ناحق زہر دے کر قتل کر ڈالا انہوں نے کہا کہ اس کیس کی تفتیش ایماندار پولیس افسران سے کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے متاثرہ خاندان نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان اور آئی جی کے پی کے اور پولیس کو بھی انصاف کے حصول کیلئے درخواستیں بھی دیں جبکہ متاثرین نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والی حکومت کس حد تک مظلوم خاندان کی ہماری فریاد سنتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتی ہے ہم آس لگائے بیٹھے ہیں ۔