گھریلو ناچاقی پر دیور نے بھابی کو ڈنڈو ں سوٹوں کے وار کرکے قتل کردیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )قصور کے نواحی علاقے فیصل ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی پر دیور نے بھابی کو ڈنڈو ں سوٹوں کے وار کرکے قتل کردیا۔چوبیس سالہ جمیلہ بی بی زوجہ شعبان احمد اور اس کے دیور محمد اکرم کے درمیان کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوگیا جس پر طیش میں آکر محمد اکرم نے اپنی بھابی کو ڈنڈوں سوٹوں

سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں جمیلہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی پولیس تھانہ سٹی پھولنگر مصروف کارواؤی ہے۔