محکمہ تعلیم سندہ نے سجاول ضلع کے ایک سو چوہتر اسکول بند کرنے کی لسٹ مرتب کی ہے اور اعتراضات طلب کرلئے ہیں

سجاول: محکمہ تعلیم سندہ نے سجاول ضلع کے ایک سو چوہتر اسکول بند کرنے کی لسٹ مرتب کی ہے اور اعتراضات طلب کرلئے ہیں ، رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندہ کی جانب سے غیرمناسب پانچ ہزار اسکول بندکرنے کے فیصلہ کے بعد جاری کی گئی لسٹ میں سجاول ضلع کے ایک سو چوہتر اسکول بھی شامل ہیں جن کو مختلف وجوہات کی بناء پر بندکرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ، لسٹ میں سابق وفاقی وزیر تعلیم سید غلام مصطفیٰ شاہ کے نام سے مرزولغاری یوسی میں اسکول بھی شامل ہے ،جبکہ دیگر سابق ارکان اسمبلی کے نام سے بھی اسکول شامل ہیں ، جن کو بندکرنے کی لسٹ میں شامل کیاگیاہے ، ان میں ایسے اسکول بھی ہیں جو دودھائی قبل مقامی ارکان اسمبلی کوٹہ میں اسکول ، روڈ اور نوکریاں لیکر اپنی پولنگ اسٹیشن جتوانے والے مختلف دیہاتی سربراہوں کی مرضی پر دیتے رہے تاکہ ان کے نام کے بورڈ اور سرکاری کاغذات میں اندراج ہوسکے ، یوں اسکول کی عمارت بھی ان کے حوالے ہوجاتی تھی ،