پولیس تھانہ صدر قصور نے مقتولہ شمم بی بی کے قتل کا مقدمہ اسکے باپ کی مدعیت میں در ج کر لیا ہے جس میں قصور کے نواحی علاقے نور پور ڈوگراں میں گھریلو ں ناچاقی پر خاوند نے چھری کے وار کر کے بیوی کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کر دیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے ) پولیس تھانہ صدر قصور نے مقتولہ شمم بی بی کے قتل کا مقدمہ اسکے باپ کی مدعیت میں در ج کر لیا ہے جس میں قصور کے نواحی علاقے نور پور ڈوگراں میں گھریلو ں ناچاقی پر خاوند نے چھری کے وار کر کے بیوی کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کر دیا، بعد میں خود کو چھری مار کر خود کشی کر لی۔نور پور ا ڈوگرکے رہائشی تیس سالہ صدیق جو کہ محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا تاہم صدیق گزشتہ تین ماہ سے بیروز گار تھا اسکی شادی نو دس سال قبل نواحی گاوں ٹوڈے پور میں مقبول کی بیٹی شمیم بی بی عرف بانو سے ہوئی جس میں سے صدیق کی چار بیٹاں ہیں جن میں سے سب سے چھوٹی بیٹی ڈیڑھ ماہ کی ہے جبکہ سب سے بڑی بیٹی کی عمر پانچ چھ سال کی ہے۔ مقتولہ کے بھائی مبارک علی کے مطابق شمیم اپنی چھوٹی بیٹی کا چھلہ نہا کراپنے بھائی کے گھر قطبہ گئی تو صدیق کی بہن تاج بی بی نے اسے فون کیا جس پر مقتولہ اور تاج بی بی کی آپس میں تکرار ہوگئی اور تاج بی بی نے اسے دھمکی دی کہ اب سے منانے یا لینے کوئی نہیں آئیگاجس پر شمیم بی بی اگلے ہی دن واپس اپنے گھر نو رپور ڈوگراں آگئی تاہم اس کے تین دن بعدان دونوں میاں بیوی کی آپس لڑائی ہوگئیجس پر طیش میں آکر صدیق نے چھری کے وار کرکے بیوی کی شہ رگ کاٹ دی جس سے وہ موقع پر بھی تڑپ کر جاں بحق ہوگئی اور بیوی کو قتل کرنے کے بعدصدیق نے خود کا چھری سے گلہ کاٹ لیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا او واقعہ کی خبر اسکے ہمسایہنے ریسکیو122 1کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر صدیق کو علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور میں منتقل یا مگر صدیق زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔لیکن پولیس تھانہ صدر کے تفتیشی سب انسپکٹر فیاض احمد کے مطابق جھگڑے کی اصل وجہ چار بیٹیاں ہیں،صدیق تین بیٹیوں کے بعد بیٹے کی خواہش رلھتا تھا مگر چوتھی بھی بیٹی ہوئی جس سے دونوں میاں بیوی کے مابین اکثر لڑائی جھگڑارہتا تھا جس کی وجہ سے چوبیس نومبر کو دونوں میاں بیوی کے درمیان جان لیوا جھگڑا ہوا تو ڈیق نے چھری کے وار کرکے بیوی کو ذیبح کرکے خود بھی اپنا گلہ کاٹ کر خود کشی کر لی۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے مقتولہ کے باپ مقبول احمد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ صدیق کے خلاف دج کر لیا ہے۔
=========================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )ملک کے دوسرے شہروں کی طرح قصور بھر میں پٹرول پمپس بند منی پٹرول پمپس کی چاندی ہوگئی منی پٹرول پمپس پر گراہکوں کی لمبی لائنیں پیڑول کی قلعت کے باعث لوگ پٹرول کے لیے دربدر پھرتے رہے منی پٹرول پمپ والوں نے پٹرول کے منہ مانگے دام وصول کیے جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں سب اچھا کے دعوے، شہرکی سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں نے حکومت سے اس معاملے کو جنگی بنیادوں پر حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈی سی او قصور فیاض احمد موہل کا کہنا ہے کہ پٹرول شہر قصور اور ملحقہ علاقوں میں وافر مقدار میں دستیاب ہے پٹرول کی دستیانی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ملک بھر کی طرح قصور شہرمیں پیڑول پمپس کی ہڑتال لوگ پٹرول کے دربدر نظر آئے۔پٹرول پمپ بند ہونے سے منی پٹرول پمپس کی چاندی ہوگئی منی پٹرول پمپس پر گراہکوں کی لمبی لائنیں پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے منی پٹرول پمپس والوں نے گراہکوں سے منہ مانگے دام وصول کیے جسے خریدنے کے لیے شہریو ں کا رش دکھائی دیا شہر بھر میں منی پٹرول پمپس کی دوکانوں پر بھی آہستہ آہستہ پٹرول غائب جن کے پاس ہے ایک لٹر پٹرول کے دو سو سے ڈھائی سو روپے پر لٹر دام وصول کررہے ہیں شہر کی سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کو جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل میں اضافہ نہ ہو جبکہ ڈی سی او قصورکی طرف جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے مطابق تحصیل قصور میں 10پٹرول پمپس مہر عاشق فلنگ اسٹیشن گنڈا سنگھ والا روڈ‘بابا فرید پٹرولیم سروس قادری ونڈ روڈ‘حاجی رفیق فلنگ اسٹیشن الائیڈ کمپنی مصطفی آباد روڈ سلار نگر‘گجر فلنگ اسٹیشن حسین خانوالا‘رحمت فلنگ اسٹیشن سید والا تارا گڑھ‘خان پٹرولیم سروس قطبہ نور پور‘اصفر فلنگ اسٹیشن منڈی عثمان والا‘سعادت فلنگ اسٹیشن گاؤں مرالی ہٹھاڑ کھڈیاں‘احمد فلنگ اسٹیشن گاؤں شیخ پورہ منڈی عثمان والا‘بھائی بھائی پٹرولیم سروس کھڈیاں ریلوے پھاٹک۔ تحصیل چونیاں میں 23پٹرول پمپس اختر پٹرولیم الہ آباد‘ہوری زوم پٹرول پمپ الہ آباد روڈ چونیاں‘زوم پٹرول پمپ چھانگا مانگا روڈ میاں والا گھاٹ‘پی ایس او پٹرول پمپ نارین سنگھ والا‘پی ایس او ایگری مال لنڈے روڈ کنگن پور‘بخاری پٹرول پمپ فتح محمد روڈ کنگن پور‘ہاس کول ریلوے پھاٹک کنگن پور‘الائیڈ پٹرول پمپ کنگن پور‘زوم پٹرول پمپ دیپالپور روڈ الہ آباد‘زوم پٹرول پمپ کنگن پور روڈ شامکوٹ‘اسکری 1پٹرول پمپ ڈھوٹے‘الائیڈ پٹرول پمپ ڈھوٹے‘احمد فلنگ اسٹیشن (گو)چھانگا مانگا‘الصدیق فلنگ اسٹیشن (پیپکو)الہ آباد روڈ کنگن پور‘پی ایس او پٹرول پمپ نزد گرڈ اسٹیشن کنگن پور‘پی ایس او منڈی احمد آباد روڈ بازا پور‘پنجاب پٹرولیم سروس میر کوٹ‘دربار فلنگ اسٹیشن پی ایس او میٹ کوٹ‘کوالٹی 1محسن پٹرولیم دربار شیخ علم‘رانا برادرز فلنگ اسٹیشن (شیل)بھیری پور‘المقصود فلنگ اسٹیشن (پی ایس او) نور پور جٹاں۔ تحصیل پتوکی میں 10پٹرول پمپس پر النور پٹرولیم پتوکی‘خالد پٹرولیم پتوکی‘تاج پٹرولیم پھولنگر‘گو پٹرولیم پھولنگر‘ٹائیگر پٹرولیم پھولنگر‘جہانگزیب پٹرولیم پھولنگر‘وائٹل پٹرولیم پھولنگر‘بھٹی پٹرولیم پھولنگر اور ندیم اسلم پٹرولیم پھولنگر میں جبکہ تحصیل کوٹ رادھاکشن میں 3پٹرول پمپس پر سردار علی (زوم) پٹرول پمپ کوٹ رادھاکشن‘ایڈ مور پٹرولیم کوٹررادھاکشن اور اٹک پٹرولیم کوٹ رادھاکشن میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جاری ہے جہاں سے شہری اپنی ڈیمانڈ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات حاصل کر سکتے ہیں۔

=======================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )قصور اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات و دیگر سامان سے محروم کردیا ہے۔شاہ عنایت کالونی کے رہائشی محمد یوسف نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر لاہور سے قصور آرہاتھا کہ بائی پاس قصور کے قریب دوکس نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر پانچ لاکھ روپے نقدی چھین لی ہے۔۔بی ایس لنک نہر نزد بھونیکی موڑ کے رہائشی محمد منور نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ رات ہم اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ پانچ،چھ کس نامعلوم مسلح گھر میں داخل ہوئے گن پوائینٹ پر یرغما بنا کر گھر سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی ساڑھے تین تولہ طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔حسین خانوالہ کے رہائشی بوٹے نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ میری کریانہ کی دوکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ایک لاکھ دس ہزار روپے نقدی اور پچاس ہزار روپے مالیت کا دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

=======================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )قصور کے نواحی علاقے بھمبہ خورد ہائی سکول کے طالبعلم چھٹی کے بعد گھر کو آتے ہوئے لوڈر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کرزخمی ہوگئے۔دس سالہ ایان،آٹھ سالہ انیسہ بی بی،گیارہ سالہ شمسہ بی بی اور بارہ سالہ راحیلہ بی بی چاروں بہن بھائی بھمبہ ہائی سکول سے پڑھ کر گھر کو واپس آرہے تھے کہ حویلی کھتریاں والی کے قریب مٹی سے بھرے بلا نمبری لوڈر ٹرالر نے ہٹ کر دیا جس کے نتیجہ میں چاروں بہن بھائی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے ٹی ایچ کیو رائیونڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن مصروف کاروائی ہے۔