محکمہ ریلوے کے افسران کا ریلوے کی سرکاری زمینوں غیر قانونی طور پر قا ئم تجاوزات اور رہائشی کواٹروں پر قابضین کے خلاف سخت آپریشن، قابضین کی جانب سے شدید مذاحمت کا سامنا،بڑے پیمانے پر تجاوزات کا خاتمہ

میرپورخاص ( تحسین احمد خان ) محکمہ ریلوے کے افسران کا ریلوے کی سرکاری زمینوں غیر قانونی طور پر قا ئم تجاوزات اور رہائشی کواٹروں پر قابضین کے خلاف سخت آپریشن، قابضین کی جانب سے شدید مذاحمت کا سامنا،بڑے پیمانے پر تجاوزات کا خاتمہ تفصیلات کے مطابق
محکمہ ریلوے میرپورخاص کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر منظور حسین انور، انسپکٹر آف ورکس نور حسین لاشاری، ایس ایچ او ریلوے پولیس اسٹیشن محمد علی کھوسو،سراج احمد ساند نے دیگر عملے اور لیڈی پولیس کے ہمراہ بھاری مشنری کے ساتھ چھور ریلوے اسٹیشن کے ساتھ محکمہ ریلوے کی سرکاری زمینوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن کیا جبکہ ریلوے کے سرکاری کواٹروں پر قبضہ کرنے والے غیر متعلقہ افراد سے کواٹرز خالی کرانے کے لئے کاروائی کی اس موقع پر محکمہ ریلوے کی ٹیم کو قابضین کی جانب سے سخت مذاحمت کا سامنا کر نا پڑااس موقع پر اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر منظور حسین انور نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت محکمہ ریلوے کی سرکاری زمینوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے لوگوں نے سرکاری زمین پر دکانیں، ہوٹل اور دیگر تجاوزات قائم کر کے قبضہ کرلیا تھا جسے ختم کرایا جا رہا ہے ریلوے کی زمین پر کسی بھی قسم کے قبضے اور کاروبا ر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ محکمہ ریلوے کے عملے کو ریلوے ٹریک کی حفاظت پر معمور کیا ہے انھوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ میرپورخاص کے تمام ریلوے ٹریک کے اطراف میں موجود سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے فوری طور پر قبضہ چھوڑ دیں قبضے کے خاتمے تک ہماری کاروائی جا ری رہے گی اگر کسی کو ئی شکایت ہو تو انسپکٹر آف ورکس نور حسین لاشاری سے آفس اوقات میں رابطہ کیا جائے ٭