زمیر راجہ بھی کرکٹر آصف علی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ بھی پاک افغان میچ کے ’پلیئر آف دی میچ‘ آصف علی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

رمیز راجہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’آصف علی نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں اور شدید دباؤ کے باوجود بھی قابلِ تعریف کھیل کا مظاہر کیا۔‘
اُنہوں نے قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’اسی طرح محنت کرتے رہو۔‘

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔