سجاول ضلع بھرمیں دھان کی کٹائی کا عمل تیز ہوگیا، جس کے بعد کھیتوں سے بڑے پیمانے پر زھریلے کیڑے اور حشرات الارض پورے علاقے میں پھیل گئے ہیں

سجاول: سجاول ضلع بھرمیں دھان کی کٹائی کا عمل تیز ہوگیا، جس کے بعد کھیتوں سے بڑے پیمانے پر زھریلے کیڑے اور حشرات الارض پورے علاقے میں پھیل گئے ہیں ، زھریلے کیڑوں ، اور حشرات الارض نے اب شہروں کا بھی رخ کرلیاہے ، جبکہ دیہی علاقوں میں ان کی بہتات ہے ، علاقے میں زھریلے کیڑوں کے کاٹنے سے بڑے پیمانے پر زھریلے اثرات اور جلدی امراض کے مریض مختلف اسپتالوں تک پہونچے ہیں ، شہری علاقوں میں مچھروں کی بہتات کے علاوہ نئی افتاد نے شہریوں کو شدید متاثر کیاہے ، علاوہ ازیں سجاول اور مختلف شہروں میں رائس ملیں چالو ہونے سے دھول اور گرد سے علاقہ میں مختلف امراض پھیل رہے ہیں شہروں کی آبادی میں موجود ان ملوں کی دھول اڑنے سے فضا میں گھٹن پیدا ہوگئی ہے جس سے دمہ اور سینے کے امراض میں مبتلا مریض پریشان ہیں جبکہ علاقے میں سانس ، ناک کان گلے سینے کے امراض عام ہورہے ہیں ، اس ضمن میں اقدامات کر کے رائیس ملز کو شہرسے باہر منتقل کرنے اور کیڑے مار ادویات کے اسپرے کی سخت ضرورت ہے جبکہ اسپتالوں میں زھرسے متاثر مریضوں کے لئے ہنگامی ادویات یقینی بنانے کی سخت ضرورت ہے ۔