فرمان علی مٹھانی -دھنراج ایا مگر فیصلے سے اب بھاگ رہا ہے اور مجھے مختلف جہگوں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے

میرپورخاص (تحسین احمد خان)میرپورخاص پریس کلب میں میراللہ بچایو کالونی کے رہاشی فرمان علی مٹھانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال کے
قریب واقع نیا سویرا فرٹیلائزر کے مالک سیٹھ دھنراج سے میں نے 2019 میں کھاد خریدی میں نے اسے کہا کہ مجھے DAPکھاد دو مگر اس نے زبردستی مجھے SSP جعلی کھاد دے دی جس کی وجہ سے مجھے 32لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور میرے اسرار پر کہ مجھے میرا نقصان بھر کردو کرن کمار،ذوالفقارشاہ،میرعلی رضاتالپور،پیرحسن شاہ،راجہ سرفراز سمیت دیگرکے پاس فیصلہ رکھاگیا جہاں تین جگہوں پر دھنراج ایا مگر فیصلے سے اب بھاگ رہا ہے اور مجھے مختلف جہگوں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے فرمان علی مٹھانی نے کہا کہ مجھے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار نیا سویرا دوکان کا مالک سیٹھ دھنراج ہوگا انہوں DIG SSP اور دیگر اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے