جمیعت طلبہ اسلام کا نعرہ ، ختم کرے گی ہربرائی


سجاول ۔گذشتہ رات سجاول کے پرانے مدرسے الہاشمیہ میں جمیعت طلبائے اسلام سجاول کے زیراہتمام طلبہ کنونش زیر صدارت جے یوآئی سندہ کے نائب امیر مولانا محمد صالح الحداد کے منعقد کیاگیااجتماع سے جمیعت علمائے اسلام لاڑکانہ کے رہنمامولاناناصرخالد محمود سومرو نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمیعت طلبہ اسلام کا نعرہ ، ختم کرے گی ہربرائی ، جے ٹی آئی جے ٹی آئی پر نوجوان بھرپور محنت کریں اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے کردار اداکریں ، سوشل میڈیاکا درست استعمال کریں ، اور دینی و تنظیمی اموراور اکابرین کے اصلاحی مواد کو آگے بڑھائیں ، اپنے علماء سے تعلق اور تقلید پرکاربندرہیں ، کیوں کہ آگے جاکر انہیں پارٹی کی قیادت و دیگر امور سنبھالنے ہیں ، انہوں نے کہاکہ جمیعت علمائے اسلام ایک سیاسی مذہبی جماعت ہے جو الیکشن ، ووٹ اور پارلیامینٹ کے ذریعے سے اللہ کی دھرتی پر اللہ کانظام چاہتی ہے ، اور اس کی جدوجہد میں مصروف ہے ، اور اس نیک مقصد کے لئے کوشاں ہے ، تقریب سے جے یوآئی کے صوبائی نائب امیرمولانامحمد صالح الحداد نے اختتامی دعائیہ خطاب میں کہاکہ جے ٹی آئی کے نوجوانوں کا یہ عظیم الشان کنونشن منعقد کیاگیاہے ، انشاء اللہ اس کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے اور اللہ پاک ان کے نیک اعمال میں برکت عطافرمائیں گے ، تقریب سے جے ٹی آئی کے ضلعی رہنمامولاناغلام حسین میمن ، مولوی اشرف میمن ، حماداللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ مفتی نذیراحمد عمرانی ، فضل اللہ فیاض ، ابو صفی اللہ اور دیگر جے یوآئی رہنمابھی موجود تھے جے ٹی آئی کے ضلع بھرسے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ۔