ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار مختلف محاذوں پر سرگرمِ عمل۔ سرکاری و نجی تعلیمی درسگاہوں کا خصوصی دورے،تعلیمی ماحول،کووڈ ایس او پیز اور انفرا اسٹریکچر کا جائزہ۔

گراں فروشی، غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف تادیبی کاروائیاں جاری ۔
ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار مختلف محاذوں پر سرگرمِ عمل۔
سرکاری و نجی تعلیمی درسگاہوں کا خصوصی دورے،تعلیمی ماحول،کووڈ ایس او پیز اور انفرا اسٹریکچر کا جائزہ۔
ضلع وسطی کے پارکس،پلے گراؤنڈزاور گرین بیلٹس کی تزئین نو کے سلسلے میں احکامات و اقدامات۔
25 / 10/2021مورخہ؛۔
کراچی ( ) ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم اپنے اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور مختیار کاروں کے ساتھ ضلع وسطی میں عوام کو پرسکون شہری زندگی مہیاء کرنے کے لئے مختلف محاذوں پر سرگرمِ عمل ہیں۔جن میں گراں فروشی،غیر قانونی تعمیرات،ناجائزتجاوزات کے خلاف تادیبی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کے پارکس،پلے گراؤنڈزاور گرین بیلٹس کی آرائش نو کے لئے بھی اقدامات چامل ہیں جبکہ ضلع وسطی کی تعلیمی درسگاہوں میں کورونا ویکسی نیشن کے انتظامات اور تعلیمی ماحول کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کو دی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ اور اسکول انفرا اسٹریکچر کا جائزہ لینا شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے متعلقہ سب ڈویژن اسسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ضلع وسطی کے تمام سب ڈویژن کا ہنگامی دورہ کیااس سلسلے میں ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان بھٹو نے گلبہار سینیٹری مارکیٹ گلبہار سڑک کے دونوں جانب تجاوزات کو اپنی نگرانی موجود ناجائز تجاوزات کو شعبہ انسداد تجاوزات KMC اور DMC کے ذریعے ختم کروایا جبکہ گہبہار سینٹری مارکیٹس کے دکانداروں کے ویکسینکارڈ بھی چیک کئے، لیاقت آباد کی اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ثناء طارق سید نے لیاقت آباد کے اسکولوں کو دورہ کیا اور 12 سال زائد عمر کے طلبا و طالبات میں کرورنا ویکسین لگانے کے اقدامات کرنے پر زور دیا اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد نے مختلف کریانہ مارکیٹوں اور بازاروں میں آٹا،دودھ اور گوشت کی قیمتوں کو چیک کرنے کیساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز، ویکسی نیشن کارڈ چیک کرتے ہوئے کئی دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کئے جبکہ کئی دکانوں کو سیل بھی کیا گیاجبکہ مختیار کار ناظم آباد نے ناظم آباد کے مختلف سرکاری ہسپتالوں،ڈسپینسریوں،اسکولوں اور پارکوں کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹس ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جبکہ-II ADCٰٰ نے اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ریاض شیخ کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر وال چاکنگ کو اپنی نگرانی میں صاف کروایا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نیوکراچی ریاض شیخ نے 2200 روڈ یوپی تا بسمہ اللہ ہوٹل 7000 روڈ سے اپنی نگرانی میں انکروچمنٹ کا صفایا کروایا، اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد نے SBCA کی ٹیم کے ساتھ بلاک H نارتھ ناظم آباد میں کاروائی کے دوران غیر قانونی تعمیرات کو مہند کروایا، جبکہ نارتھ ناظم بفرزون کی مارکیٹ میں پرائس لسٹ بھی چیک کیں۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گلبر دادن خان لاشاری نے گلبرگ کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرکے پرائس لسٹ چیک کیں اور دکانداروں سے ملاقات کیں اور انکے مسائل دریافت کئے،دکانداروں نے ٹریفک کے معاملات اور دشواریوں سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا جنھوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کودکانداروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔علاوہ ازیں ضلع وسطی میں قائم تامپارکس و پلے گراؤنڈز و گرین بیلٹس کے ھالات کا جائزہ لینے کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اپنے اپنے سب ڈویژن میں خصوصی دورے کر کے پارکس و پلے گراؤنڈز کی انتظامیہ سے ملاقات کرکے انکے مسائل دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ پارکس و پلے گراؤنڈز کی آرائشِ نو کے لئے ڈائریکٹرز پارکس سے استفسار کیا گیا اور انکی بہتری کئے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے دوسری جانب ضلع وسطی میں موجود سرکاری و نجی تعلیمی درسگاہوں کا ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے خصوصی دورہ کیا اور وہاں موجود تعلیمی انتظامات کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کو دی جانے بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کیں سرکاری تعلیمی اداروں کی ناگفتہ بہ حالت پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو پیش کی تھیں رپورٹسکا جائزہ لے کر ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے سرکاری اسکولوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کرنے پر زور دیا ۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل و اسسٹنٹ کمشنرز دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ تندہی کے ساتھ ضلع وسطی کی عوام کو پرامن اور پرسکون شہری زندگی مہیا کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں امید کی جاسکتی ہے کہ اگر سنجیدگی اور صدق دل سے کی جانے والی یہ کوششیں رنگ لائی گی اور ضلع وسطی سے غیر قانونی کاراوئیاں ختم ہونے کے ساتھ ساتھ گراں فروشی بھی ختم ہو جائے گی جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں کا ماحول بھی حقیقت میں تعلیمی درسگاہ کا منظر پیش کریگا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم اپنے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسروں کی کارکردگی کے بارے میں روزآنہ رپورٹ حاصل کرتے ہیں تاکہ کوئی کام تعطل کا شکار نہ ہو سکے نتیجے کے طور پر ضلع وسطی میں عوام کے بھلائی کے کاموں میں بہتری آرہی ہے۔