خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں جمعہ کی شام سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد (جہانزیب راشد)
خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں جمعہ کی شام سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان۔محکمہ موسمیات پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نےضلعی انتظامیہ کومراسلہ جاری کر دیا۔۔ چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، کوہستان ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، صوابی ، مردان ، نوشہرہ ، پشاور ، چارسدہ ، باجوڑ ، کرم ، وزیرستان اور کوہاٹ میں تیز بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

‎۔ تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادا کو پیشگی اقدامات کرنےاورالرٹ رہنے کی ہدایات۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے شریف حسین

۔بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات

سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔

‎۔پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے

۔عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں۔ تیمور علی ترجمان پی ڈی ایم اے