ڈویثرنل اسپشل ایجوکیشن افسر گوجرانولہ کی جانب سے ریٹائرڈ ھونے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد


.. ( نماہندہ خصوصی )سرکاری ملازمین کسی بھی حکومت کی ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ھیں ان کے بغیر کوئی بھی حکومت یا ادارہ کامیاب نہیں ھو سکتے اور نہ ھی وہ اپنے عوام کے مسائل حل کر سکتے ھیں اس لیے جو سرکاری ملازمین اپنی 60 سال کی عمر پوری ھونے پر محکمہ سے باعزت ریٹائرڈ ھوتے ھیں وہ واقعی عظیم اور مبارکباد کے مستحق ھوتے ھیں ان خیالات کا اظہار عبد الرافع راؤ ڈویثرنل اسپشل ایجوکیشن آفیسر گوجرانولہ نے اسپشل ایجوکیشن گوجرانولہ سے ریٹائرڈ ھونے ملازمین رانا طارق ،محمد رشید اور محمد انور کے اعزاز میں ھونی والی ایک پروقار الوداعی تقریب میں کیا الوداعی تقریب کا انعقاد ڈی ای او اسپشل ایجوکیشن گوجرانولہ کی جانب سے کیا گیا تقریب میں اسپشل ایجوکیشن گوجرانولہ کے مختلف اداروں کے سربراہان اور سٹاف نے شرکت کی۔
عبد الرافع راؤ نے اسپشل ایجوکیشن سے ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے تینوں ملازمین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ آپ ھمارے ماتھے کا جھومر ھیں خصوصی بچوں اور محکمہ اسپشل ایجوکیشن کے لیے آپ کی خدمات لازوال اور تاریخی ھیں آپ نے ہمیشہ ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے

ھیں انہوں نے مزید کہا کہ جو بندہ کسی بھی محکمہ میں بھرتی ھوتا ھے اس کو ایک دن رخصت ھونا پڑتا ھے اس لیے جو لوگ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیتے ہیں ان کو سب اچھے الفاظ سے یاد کرتے ہیں اس لیے ھر سرکاری ملازم کو اللہ تعالیٰ کی رضا کو مدنظر رکھتے ھوئے پوری ایمانداری، خلوص، تندہی و محنت سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینی چاھیے اور خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کرنا چاھیے ۔انہوں نے کہا کہ گوجرانولہ ڈویثرن میں سرکاری سطح پر ھونے والی یہ پہلی باضابط تقریب ھے جو ڈویثرنل اسپشل ایجوکیشن آفس نے منعقد کی ھے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ آیندہ بھی جاری رھے
تقریب سے مس ثوبیہ چیمہ ڈپٹی ڈی ای او اسپشل ایجوکیشن گوجرانولہ ،چویدری جعفر حسین سپرٹینڈنٹ و صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن گوجرانولہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ریٹائرڈ ھونے والے ملازمین رانا طارق،محمد رشید اور محمد انور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔۔
تقریب میں سرکاری ملازمین سے سبکدوش ھونے والے ملازمین کو پھول و تحائف پیش کیے گئے اور یادگار شیلڈز بھی پیش کی گئی۔
ریٹائرڈ ھونے والے رانا طارق،محمد رشید اور محمد انور نے عبد الرافع راؤ اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جہنوں نے آج ان کو بے انتہا عزت دی اور شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ۔۔