تھانہ گاگرہ پولیس کا امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سرچ آپریشن کا انعقاد کیا*

*بونیر(جہانزیب راشد) تھانہ گاگرہ پولیس کا امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سرچ آپریشن کا انعقاد کیا* سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ گاگرہ افسان خان،ایلیٹ فورس اور ضلعی پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا۔دوران سرچ آپریشن 01 عدد ریپئٹر 12بور، 01عدس بندوق 12 بور 01 عدد پستول سمیت متعدد کارتوس مختلف بور کے برآمدجبکہ کارروائی انسدادی کے حاطر 07 افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے تھانہ گاگرہ منتقل کئے گئے۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد،غیر قانونی اسلحہ اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ شر پسندوں کو پناہ لینے کا موقع نہ ملے اور عوام کی جان ومال کو محفوظ بنایا جا سکیں