پاکستان کو امت کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے ڈاکٹر قدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک ابرار

پاکستان کو امت کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے ڈاکٹر قدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک ابرار حسین

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہیں، ملک ابرار حسین

وہ ایک سائنسدان کے ساتھ ساتھ ایک سیاستدان، کالم نویس اور معلم بھی تھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے، ملک ابرار حسین

اسلام آباد(پ ر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نامور سائنسدان کے ساتھ سیاستدان، کالم نویس اور معلم بھی تھے،انکی وفات ایک بڑا نقصان ہے،اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ گزشتہ روز یہاں سے جاری بیان میں ملک ابرار حسین کا مزید کہنا تھا کہ ‏ڈاکٹرعبدالقدیر خان 1936 میں بھوپال (انڈیا) میں پیدا ہوئے جبکہ 1952ء میں پاکستان منتقل ہوئے۔انہوں نے 1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے نمیٹالرجی میں ڈگری حاصل کی جبکہ جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔‏1967 میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹر اور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ملک ابرار حسین نے بتایا کہ 1976 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نےپاکستان میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز قائم کی۔یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔مئی 1998 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔سال 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی۔انہیں 1996 اور 1999 میں نشان امتیاز جبکہ 1989 میں حلال امتیاز سے نوازا گیا۔ان کی قائم کردہ لیبارٹری نے پاکستان کیلئے 1000 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔اسی ادارے نے 25 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، لیزر رینج فائنڈر، لیزر تھریٹ سینسر، ڈیجیٹل گونیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بنائے۔ ملک ابرار حسین نے کہا کہ ان کی وفات کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا جبکہ ملک و قوم کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جاری کردہ
میڈیا کوارڈینیٹر، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن
برائے رابطہ ۔ 03005531100