سینئر صحافی اینکر پرسن کراچی پریس کلب کے رکن گلشن شیخ شدید علالت کے دوران انتقال کرگئے


انا للہ وانا الیہ راجعون

سینئر صحافی اینکر پرسن کراچی پریس کلب کے رکن گلشن شیخ شدید علالت کے دوران جہان فانی سے کوچ کرگئے

==============
اظہار تعزیت

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے سنئیر صحافی گلشن شیخ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گلشن شیخ ایک نڈر اور بہادر صحافی تھے اور انہوں نے ہمیشہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی۔ سعید غنی

حکومت سندھ اور محکمہ اطلاعات سندھ گلشن شیخ کے علاج معالجہ کے حوالے سے مستقل ان کے اہلخانہ اور دوستوں سے رابطہ میں رہی۔ سعید غنی

اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین سعید غنی