ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے برسات سے قبل افسران اور عملے کو الرٹ جاری کردیا

ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے برسات سے قبل افسران اور عملے کو الرٹ جاری کردیا،
برسات سے قبل شہر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر ہنگامی بنیادوں پر سیکشن، جیٹنگ اور ہیوی پسمس پہنچا دیئے جائیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کی افسران ہدایت

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے برسات کے قبل واٹر بورڈ کے تمام افسران اور عملے کو مکمل الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ برسات سے قبل شہر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر ہنگامی بنیادوں پر سیکشن، جیٹنگ اور ہیوی پسمس پہنچا دی جائیں، انہوں نے افسران اور عملے کو پابند کیا کہ جب تک برسات کی پیشنگوئی ہے تب تک تمام عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ الرٹ رہے،
ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ ہمیں بدترین کے لئے تیار رہنا چاہیے اور بہترین کی امید رکھنی چاہیے، الحمدللہ کراچی واٹر بورڈ نے اب تک تمام مسائل کو بہت اچھی طرح سے حل کیا ہے امید ہے کہ آگے بھی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ بہتر انداز میں کام کر کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریگا۔

جاری کردہ
میڈیا سیل
ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ