*شازیہ مری کا اسلام آباد میں میڈیکل کے طلبہ پر پولیس تشدد کی مذمت

*

اسلام آباد; پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف احتجاج کرنے والے میڈیکل کے طلبہ پر پولیس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر میڈیکل کے طلبہ کی جانب سے پرامن احتجاج کے دوران پولیس تشدد قابل مذمت عمل ہے، جبکہ عمران خان خود 127 دن ڈی چوک پر تماشا کرتے رہے اور آج پارلیمنٹ کے سامنے پر امن احتجاج کرنے پر پابندی کیوں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی منتخب اسمبلی کے سامنے مستقبل کے معماروں پر تشدد شرمناک عمل ہے۔ شازیہ مری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ناانصافی کے خلاف احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے اور اگر گرفتار طلبہ کو رہا نہیں کیا گیا تو کل اسمبلی میں سخت احتجاج ہوگا،