نوشہرہ جلوزئی پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔اسلحہ کی نمائش کرنے والا مشہور بد نام زمانہ بدمعاش حاجی نواب ساتھیوں سمیت گرفتار۔اسلحہ برآمد۔

پشاور (جہانزیب راشد)نوشہرہ جلوزئی پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔اسلحہ کی نمائش کرنے والا مشہور بد نام زمانہ بدمعاش حاجی نواب ساتھیوں سمیت گرفتار۔اسلحہ برآمد۔


تفصیلات کیمطابق ظفر خان SHO جلوزئی معمول کی گشت پر تھے کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ ارنڈو روڈ پر چند افراد با مسلھ موجود ہیں۔فوری طور پر نفری کو ہمراہ لیکر متعلقہ مقام پر کامیاب چھاپہ لگایا۔مشہور بد نام زمانہ بدمعاش حاجی نواب ولد محمد جان ساکن جلوزئی،گل کرم ولد مکرم خان ساکن تربیلہ اور مرجان ولد ملاجان ساکن افغانستان حال جلوزئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پستول،ایک عدد رائفل اور ایک عدد کلاشنکوف برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کو تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج رجسٹر کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔*