گنے کی فصل کیلئے نئی ٹیکنالوجی بڈ چپ کا استعمال کر کے ذیادہ رقبے پر بہترپیداوار حاصل کر کے کاشتکار ذیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں،ایف ایف سی

میرپورخاص(تحسین احمد خان) گنے کی فصل کیلئے نئی ٹیکنالوجی بڈ چپ کا استعمال کر کے ذیادہ رقبے پر بہترپیداوار حاصل کر کے کاشتکار ذیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں،ایف ایف سی کاشتکاروں کو پانی اور مٹی کے تجزیئے کیلئے مفت سہولت فراہم کر رہی ہے، کاشتکار فصل کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے زرعی ماہرین کے مشوروں اور متوازن کھادوں کا استعمال کریں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر نیشنل شوگر اینڈ ٹراپیکل ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر عبدالفتح،غلام محمد سومرو اور دیگر نے گنے کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایف ایف سی کے ریجنل منیجر ظہور احمد خان،عبدالجلیل جروار،محمد نعیم چشتی،اعجاز علی نائچ اور بڑی تعداد میں کاشتکار موجود بھی تھے انھوں نے مذید کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں سائنس تمام شعبوں میں نئی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہی ہے گنے کی پیداوار کے حوالے سے بھی سائنس نے نئی ٹیکنالوجی بڈ چپ متعارف کروائی ہے اس سے گنے کے کم بیج سے ذیادہ رقبے پر ذیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ زرعی ماہرین کے مشوروں اور متوازن کھادوں کا انتخاب بہت ضروری ہے مقررین نے مذید کہا کہ ایف ایف سی کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے جو اقدام کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں کاشتکاروں کو مفت میں پانی اور مٹی کے تجزیئے کر کے دیئے جا رہے ہیں اور ان کی جانب سے کاشتکاروں کو مفید مشورے بھی دیئے جا رہے ہیں جو کہ کاشتکاروں کو ذیادہ پیداوار حاصل کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہورہے ہیں سیمنار میں کاشتکاروں کو گنے کی کاشت سے کٹائی تک پیش آنے والے عوامل کے بارے میں تفصیل سے آگاہی فراہم کی اور کھاد کے استعمال اور کھادوں کا موازنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا ٭٭