کورونا وائرس صورتحال: مزید آٹھ مریض جاں بحق اور 555 دیگر متاثر ہوئے


،
کراچی (25 ستمبر): گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید آٹھ مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد 7335 ہو گئی ہے جبکہ 13071 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 555 نئے کیسز سامنے آئے ۔یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید آٹھ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اموات کی تعداد 7335 تک پہنچ گئی ہے جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 13071 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 555 کیسز تشخیص ہوئی جو کہ 4.2 فیصد موجودہ تشخیصی شرح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 5952479 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 454307 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں سے 93.9 فیصد یعنی 425620 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 809 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 20352 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 19782 گھروں میں ، 30 آئسولیشن مراکز میں اور 540 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 488 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی جن میں سے 40 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 555 نئے کیسز میں سے 127 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں 37 کورنگی ، 27 جنوبی ، 26 شرقی ، 21 ملیر ، 11 وسطی اور 5 غربی شامل ہیں۔ حیدرآباد میں 92 ، سانگھڑ 29 ، بدین 27 ، مٹیاری 26 ، ٹنڈو الہیار 22 ، میرپورخاص 21 ، جامشورو اور سجاول 20-20 ، دادو اور ٹھٹھہ 19-19، تھرپارکر اور سکھر 18-18، عمرکوٹ 15 ، نوشہروفیروز 14 ، ٹنڈو محمد خان اور جیکب آباد 12-12 ، شکارپور اور گھوٹکی 10-10، لاڑکانہ 8، خیرپور 2اور شہید بے نظیر آباد 1 کیس ہے۔ مراد علی شاہ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عل کریں۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ