محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے محکمہ بلدیات سمیت تمام متعلقہ اداروں کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے محکمہ بلدیات سمیت تمام متعلقہ اداروں کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی

بلدیاتی اداروں، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ، کراچی واٹر بورڈ، واسا کے عملے کو بارش کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کردی

تمام عملہ اور افسران ہر قسم کی صورت حال کے لئے تیار رہیں۔۔سیدناصر حسین شاہ

نشیبی علاقوں کی مکمل نگرانی کریں پانی جمع ہونے کی صورت میں فوری نکاس کا انتظام کیا جائے۔۔سیدناصرحسین شاہ

تمام مشینری، ایکوپمنینٹ اور گاڑیاں تیار رکھی جائیں۔۔سیدناصرحسین شاہ

برساتی نالوں کے حساس مقامات اور چوکنگ پوائنٹس کی نگرانی کی جائے۔۔سیدناصرحسین شاہ

پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ نکاسی آب میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔۔سیدناصرحسین شاہ

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔۔سیدناصرحسین شاہ