ضلع کورنگی کی صفائی ستھرائی اورجمع شدہ کچرا(بیک لوگ)اٹھانے کے لئے تین مہینے کاپلان مرتب دینے کی ہدایت

ضلع کورنگی کی معمولی خراب گاڑیاں فوری ٹھیک کرکے استعمال میں لائی جائیں
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضروری مشینری اور دیگر ریسورس مہیا کرے گا، اجلاس میں فیصلے
کراچی()منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیراحمد چنہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں چائنیز کمپنی گینسو کنسٹرکشن انویسٹمنٹ کے عہدیداران مسٹر لی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، ایڈمنسٹریٹر کورنگی ساجدہ قاضی، ڈائریکٹر آپریشن فرید مگسی کے علاوہ دیگر افسران اور چائنیز کمپنی کے عہدیداران موجود تھے۔واضح رہے کہ چائنیز کمپنی اکتوبر میں ایک زون سے کچرا اٹھانے کا آغاز کردے گی جبکہ مشینری اور گاڑیاں آنے کے بعدبالترتیب دسمبر تک تمام زونز میں کام کا آغاز کیا جائے گااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورنگی سے بیک لوگ اور گلیوں سے کچرا صاف کرنے کے لئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ڈی ایم سی کے ساتھ تعاون کرے گا اس سلسلے میں ایم ڈی زبیر چنہ نے ڈی ایم سی کورنگی، سالڈ ویسٹ کے افسران اور کنٹریکٹرزکو ہدایت کی کہ تین مہینے کا پلان مرتب دیں اور صفائی مہم کے ذریعے کورنگی کے ایک ایک پوائنٹ کو صاف کریں انہوں نے جلد از جلد پلان مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے 15 دن میں جمع شدہ کچرا(بیک لوگ)صاف کیا جائے گا باقی دن گلیوں سے اورتازہ کچرا اٹھایا جائے گا تاکہ کچرا دوبارہ جمع نہ ہو۔مزید براں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کورنگی کی درخواست پر یوسی وائز پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دریں اثناء انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی کورنگی کی جوگاڑیاں معمولی خراب ہیں انہیں فوراًٹھیک کرکے استعمال میں لائیں۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے چائنیز کمپنی کو ڈی ایم سی کے سینیٹری ورکزز کی سلیکشن جلد از جلد شیڈول کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ آپریشن کے لئے جلد از جلد سینٹری ورکرزکا انتخاب کریں اور سینیٹری ورکرز کا ڈیٹابیس بنائیں۔انہوں نے ڈی ایم سی کورنگی کو ہدایت کی کہ یارڈاسفالٹ پلانٹ کوفوری طور پر چائنیز کمپنی کے حوالے کیا جائے تاکہ چائنیز کمپنی اپنے دفاتر اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے پلاننگ کریں اور تعمیرکے کام کا جلد آغاز کریں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کورنگی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم سی کورنگی کی انتظامیہ اس سلسلے میں مکمل تعاون کرے گی اور خراب گاڑیوں کے معائنے کا کام جاری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی