ہمسائے کے گھر سے برف لینے کیلئے گئی کہ راستے میں سفاک ملزم عمران عرف مانی ولد راجہ نے اسے ورغلاء پھسلاء کراپنے گھر کے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

قصور:(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) بھسر پورہ قصور میں اوباش نے محلے کی نو سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی، ورثاء کا واقعہ کے خلاف احتجاج۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ بھسر پورہ کی طلاق یافتہ مقبولہ بی بی کی نو سالہ بیٹی (ش)اپنے ہمسائے کے گھر سے برف لینے کیلئے گئی کہ راستے میں سفاک ملزم عمران عرف مانی ولد راجہ نے اسے ورغلاء پھسلاء کراپنے گھر کے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔جب دیر تک واپس گھر نہ آئی تو گھر والوں نے ڈھونڈنا شروع کر دیا تو ننھی بچی روتی ہوئی گلی سے مل گئی بچی نے بتایا سفاک درندے نے زبردستی اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر پولیس تھانہ بی ڈویژن ایس ایچ او کے ہمراہ پہنچے جنہوں نے خود بچی کی نشاندہی پر ملزم کوگرفتار کرلیا ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم پہلے بھی قتل اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا ہے ملزم سے ابتدائی تحقیقات جاری ہیں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔