پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کے ڈویژنل میڈیکل آفیسر جناب عبدالصمد کا میرپورخاص کا دورہ

پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کے ڈویژنل میڈیکل آفیسر جناب عبدالصمد نے میرپورخاص کادورہ کیاجہاں انھوں مصروف دن گذارہ انھوں نے ریلوے کالونیوں اور ریلوے ہسپتال دورہ کیا اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں ریلوے ہسپتال میں پودے لگاۓبعد ازاں انھوں نے مسافروں کو ریلوے کے صاف ستھرے اور بہتر ماحول کے سفر کو یقینی بنانے کے لۓ موقع پر احکامات جاری کۓانھوں نے ریلوے کے عملے اور مسافروں کو ہدایت جاری کیں کے وہ کرونا ویکسین لگوانے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ خود اور دوسری عوام کو کرونا سے محفوظ رکھا جاسکے.

میرپورخاص(تحسین احمد خان)