ایئر لائن خواتین عملے کے کاسمیٹک اخراجات ادا کریگی، لیبر کورٹ

لیبر کورٹ کے فیصلے کے بعد برازیل کی ایئر لائن گول کو اپنی خواتین فلائٹ اٹینڈنٹس اور ایئرپورٹ عملے کے کاسمیٹک اخراجات کو پورا کرنا ہوگا،یونین کے ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ فیصلہ دیگر شعبوں پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔رواں ہفتے مقامی میڈیا نے 29جولائی کا فیصلہ رپورٹ کیا جس میں عدالت نے کہا کہ فرم کو اپنی تمام خواتین ملازمین کو ان کے ذاتی پریزینٹیشن کوڈ میں فراہم کردہ میک اپ سیٹ، نیز کاسمیٹک طریقہ کار کی ادائیگی بشمول ہاتھ اور پاؤں کی دیکھ بھال اور غیرضروری بالوں کی صفائی لازمی بلامعاوضہ فراہم کرنا ہوگی۔