پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ سعودی عرب کے زیر اہتمام ریاض کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ سعودی عرب کے زیر اہتمام ریاض کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نجم الدین خان کو صدر خیبرپختونخواہ اور نائب صدر سید محمد علی شاہ کو مبارک باد پیش کی گئی تقریب میں سعودی عرب کے جیالوں نے بھر شرکت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی اعلی حکمت عملی کے تحت سابق وزیر مملکت اور پرانے جیالے نجم الدین خان کو صوبہ خیبر پختونخواہ کا صدر اور سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ باچا کو سئنیر نائب مقرر کیا جیالوں نے ٹیلی فون پر نجم الدین خان کو صوبائی صدر اور سید محمد علی شاہ باچا کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تقریب سے قریب الله خان، ہدایت الله خان، فهیم خان، نسیم خان، ازاد خان، پرویز خان، فضل واحد، محمد ابراهیم، نعیم خان، ضیاء خان،شاہنوازخان ،اور سندھ کمیونٹی، سے حاجی علیم راجپر، حاجی جاوید راجپر، باسیط علی، عبید اللہ. اکمل خان، محمد ابراهیم، اور عزیز الله نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائدین کو خراج تحسین پیش کیا