ای ایف یو لائف اور حبیب میٹرو کے مابین معاہدہ

ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹیڈ اور حبیب میٹرو نے، حبیب میٹرو کے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ ہولڈرز کے لئے ای ایف یو روشن پروٹیکشن پلان پیش کرنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں احمد شاہ درانی (گروپ ایگزیکیوٹو ریٹیل بینکنگ حبیب میٹرو)، محمد علی احمد (ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر، ای ایف یو لائف)، سارہ عرفان (ہیڈ آف ویلتھ مینجمنٹ اینڈ لائیبلییٹیز، حبیب میٹرو)، نیلوفر سہیل (ہیڈ آف چینل اسٹریٹجی اینڈ ایگزیکیوشن، ای ایف یو لائف) نے دونوں اداروں کے دیگر نمائندگان کے ساتھ شامل تھے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک مکمل اور اختراعی ڈیجیٹل بینکنگ حل ہے جو پاکستان کے بینکنگ اور ادائیگی کے نظام سے منسلک چیزوں سے ملاپ رکھتا ہے، غیر رہائشی پاکستانیوں کے لئے خود ان کو اور ان کے اہل خانہ کو ایک آن لائن بینک اکاؤنٹ کھولنے سے لے کر مختلف اختراعی خدمات پیش کرنے تک۔ وزیر اعظم نے، مختلف مواقع پر، بیرون ملک پاکستانیوں کو ”سب سے زیادہ محب وطن” قرار دیا ہے اور ملک کی معاشی ترقی اور مالی شمولیت کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں کے قابل تعریف حصے کو اجاگر کیا ہے