پاکستانی ویلفیئر کمیونٹی فاؤنڈیشن سعودیہ کی جانب سے واٹر ہینڈ پمپ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا.


ریاض( ثناء بشير) پاکستانی ویلفیئر کمیونٹی فاؤنڈیشن سعودیہ کی جانب سے واٹر ہینڈ پمپ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا. پہلا واٹر ہینڈ پمپ ضلع بدین میں لگایا گیا جس سے تقریباً 35-40 گھروں کو صاف پانی کی فراہمی ہوگی.پاکستانی ویلفیئر کمیونٹی فاؤنڈیشن کے فاؤنڈنگ چیرمین انجینیر میاں زاہد خان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس پروجیکٹ کو مزید آگے بڑھائیں گے اور مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ وہ بھی اس کارِ خیر میں اپنا کردار ادا کریں اور حصہ ڈالیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پسماندہ علاقوں میں واٹر ہینڈ پمپ جیسے مزید پروجیکٹس پر کام کریں گے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسکول, ڈسپنسری اور ایسے مزید ویلفیئر کام شامل ہیں.