جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سید علی گیلانی شہیدکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعایہ تقریب کا اہتمام ہوا


جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سید علی گیلانی شہیدکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعایہ تقریب کا اہتمام ہوا جس میں جدہ میں پاکستان کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی جمںوں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے چئیرمین خورشید متیال کی صدارت میں منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے ، مقررین نے ممتاز کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سید علی گیلانی کی کشمیری قوم کے لیے پیش کی جانے والی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علی گیلانی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کی اور علالت کے باوجود قید و بند کی طویل صوبتیں برداشت کیں۔ سید علی گیلانی عظیم حریت پسند رہنما تھے۔ کشمیری عوام آج ایک عظیم لیڈر اور پاکستان ایک وفادار دوست سے محروم ہو گئے ہیں۔ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لیے مرحوم کے جذبہ حریت کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ گیلانی صاحب کا نظریہ ھمیشہ قایم ودایم رھے گا سید علی گیلانی بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف استقامت کا پہاڑ بنے رہے پیرانہ سالی میں بھی ان کے حوصلے جواں تھے وہ مقبوضہ کشمیر میں نظریہ الحاق پاکستان کے آمین اور داعی تھے ان کی ناقابل فراموش جدوجہد پر پوری کشمیری قوم انھیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے اور آج ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک سید علی گیلانی کا مشن جاری رکھیں گے۔ ان کی رحلت پر پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں کیا جا سکتا آزادی کی تحریک آسان نہیں ھوتی پاکستان اور کشمیری قوم اس نظریے کو لے کر آگے چلے گی انشاء اللہ جلد کشمیری اپنا حق خود ارادیت حاصل کریں گے ، ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے سید علی گیلانی مرحوم کی جدوجہد ھمارے لیے مشعل راہ ہے چیئرمین جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب چوہدری خورشید متیال نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے سید علی گیلانی مرحوم کی جدوجہد ھمارے لیے مشعل راہ ہے اجلاس سے سردار اقبال ,سردار وقاص عنائت, راجہ شمروز لطیف عباسی , انجنئیر عارف مغل چیرمین پاکستان جرنلسٹس فورم امیر محمد خان پاکستان اورسیرز میڈیا سے میاں محی الدین اور دیگر نے سید علی گیلانی مرحوم کو زبردست خراج تحسین پیش اور انکی خدمات کو سراہا اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ھمدردی کا اظہار کیا