پاکستان کی طرح سعودی عرب میں بھی یوم دفاع حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا

سعودی عرب الجبیل ( لینا خان) پاکستان کی طرح سعودی عرب میں بھی یوم دفاع حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا رائز کلب نے خوبصورت خصوصی نشریات کا اہتمام”ہم پاسبان وطن کے” نام سے کیا جوکہ بی وی ایس پارسی ہائی اسکول ،آرٹ بائے فاطمہ اور اس وائے ایجنسی کے پھر پور تعاون سے تیار کی گئی تھی۔بچوں نے ڈرامے،ٹیبلو ,تقاریر اور ملی نغموں وغیرہ سے پروگرام میں وطن عزیز کی محبت کا رنگ پھرتے ہوئے نا صرف اپنی دھرتی سے محبت کے جزبات اُبھارے بلکہ ماحول کو پر جوش بنا دیا ۔میزبانی کی فرائض لینا خان نے ادا کئے تلاوت بمع ترجمہ نہایت ذہین حافظ محمد عمر نے کی، نعت حافظ فیضان اخلاص نے اپنی دلکش آواز میں پیش کی ۔اساتذہ کی بھر پور محنت سے تیار مختلف سیگمنٹس دیکھنے والوں کو اپنے گرفت میں لئے رکھے تھے بچوں نے شہداء کے کردار ادا کرتے ہوئے اور آپ بیتی انداز میں تقاریر کی اس کے علاوہ مشہور چائلڈ اسٹار مریم خان،حنظلہ خان، نوال خان، دانیہ اوزیر نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان سے خاص طور پر ماہرِ تعلیم صدیق احمد فیصل نے بھی شرکت کی اور خوبصورت انداز بیان کی ساتھ یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی۔جن اساتذہ نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ان میں جناب محسن سرفراز تمام نصابی سرگرمیاں انہی کے زیر نگرانی ہوتی ہیں۔ محترمہ صابرہ خان ،محترمہ شبانہ نوید ،محترمہ افشاں ندیم ،محترمہُ بدر النساء زاہد ،محترمہ شہناز فاروق. اور محترمہ مدیحہ اشفاق شامل ہیں ۔