سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے سفیر پاکستان لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے سفیر پاکستان لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جمعیت کے عہدیداران کارکنان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم قاری نعمان مقصود نے پیش کی بعدازاں تقریب کی نظامت کے فرائض مولانا حبیب اللہ قریشی نے بڑے احسن انداز میں سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا استقبالیہ امیر مولانا عبدالحکیم دیشانی نے پیش کیا عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفیر پاکستان بلال اکبر نے کہا کہ پاکستانی سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں سعودی عرب کے ساتھ گہرے دوستانہ برادرانہ مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں جو دن بے دن مضبوط ہو رہے ہیں سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ بطور سفیر سب سے اہم اور بنیادی مقصد اور ترجیح تمام تارکین وطن کے مسائل کا حل کرنا ہے جس کے لیے ہم اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے
جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی امیر پیر عبدالمنان مکی نے کہا کہ سفیر پاکستان بلال اکبر پاک سعودی دوستی کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے جو اقدامات کر رہے ہے وہ تاریخ میں رقم کیے جائینگے تقریب سے ، قاری رفیع اللہ ، مولانا عبد الحکیم دیشانی ، مولانا عبدالمالک مجاہد ، حافظ عبدالوحید ، قاری محبوب الحق ، سردار محمد رزاق ، عبدالعظیم شہزاد ، شیخ شبیر احمد ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان بلال اکبر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات مثالی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے