متھرا میں گوشت اور شراب کے کاروبار پر مکمل پابندی عائد

لکھنویو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ نے متھرا میں گوشت اور شراب کی فروخت پر مکمل طور پابندی عائدکر دی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ متھرا کے ساتھ ساتھ ورنداون، گووردھن، نندگاؤں، برسانہ، گوکل، مہاوان اور بلدیو میں گوشت اور شراب کی فروخت پر مکمل پابندی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پیشے سے وابستہ افراد کو دیگر پیشوں کی سمت چلا جانا چاہئے۔