سعودی نیشنل ایونٹ سینٹر، سعودی ٹورزم اتھارٹی اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام “پاکستان نائٹ” کے نام سے جدہ میں ایک میوزیکل پروگرام منعقد کیا گیا


جدہ ( ناظم علی عطاری ) سعودی نیشنل ایونٹ سینٹر، سعودی ٹورزم اتھارٹی اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام “پاکستان نائٹ” کے نام سے جدہ میں ایک میوزیکل پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں پاکستان کمیونٹی اور پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ویڈیو پیغام میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت اور دیرپا مضبوط تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارا روحانی اور ایمانی رشتہ ہے جس کی مثال کہی نہیں ملتی اس موقع پر پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے مرکزی چیئرمین ناصر حبیب کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے خوبصورت پروگرام پاکستانیوں کے لیے باعث اعزاز ہے جس پر ہم خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے وطن میں پاکستانیوں کو تفریح کا ناقابل فراموش موقع میسر کیا پاکستان نائٹ میں مقامی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی جوشیلے پاکستانیوں نے خوبصورت انداز میں رقص اور بھنگڑے ڈالے جس سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے تقریب میں کٹھ پتلی شو، کھانے اور پاکستان کی مصنوعات کے رنگ رنگا اسٹال بھی لگائے گئے تھے تقریب کے آخر میں قونصل جنرل خالد مجید اور سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی ترجمان سيدة نوشین احمد نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں میڈیا ،اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا
رنگا رنگ تقریب میں پاکستانی قومی پرچم لہراتے ہوئے کمیونٹی نے اتحاد ویکجہتی کا اظہارکیا