بااثر افراد کا گن پوائنٹ پر نوجوان کو بیہمانہ تشدد اور زبردستی معافیاں اور ناک سے لکیریں نکلواتے رہے

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر (گزشتہ روز تحصیل جام پور کے علاقے میں بااثر افراد کا گن پوائنٹ پر نوجوان کو بیہمانہ تشدد اور زبردستی معافیاں اور ناک سے لکیریں نکلواتے رہے ۔ تفصیل کے مطابق جام پور کا موضع طلائی والا کے رہائشی غریب محنت کش 22سالہ نوجوان محمد نوید ولد بلال احمد قوم میراثی کو بااثر ملزمان جمیل احمد. مختیار احمد. جنید. علی احمد. مانی خان ندیم احمد محمد عامر مطلوب احمد فاروق احمد نے اپنے 11 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر سابقہ رنجش کی بنا پر اغوا کرکے کوٹ طاھر میں اقبال چانڈیہ کی بیٹھک پر لے جاکر محمد نوید کے کپڑے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا دوگھنٹے بعد اسحاق وغیرہ نے موٹر سائیکل پر بٹھاکر طلائی والا کے نزدیک چھوڑ دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس ترجمان کلیم محبوب قریشی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا سوشل میڈیا پر چند افراد کی جانب سے ایک شخص پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ پر پولیس تھانہ صدر جام پور کی جانب سے قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 433/21 درج
کر کے مرکزی ملزم مطلوب ولد اللہ ڈوایا کو گرفتار کر لیا گیا ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی جانب سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری
مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کا تحرک جاری ہے حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور۔