محکمہ اطلاعات حکومت سندھ

ضلع جنوبی میں آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کرا چی 31اگست ۔صوبائی محتسب سندھ کی ہدایت پر ضلع کراچی جنوبی کی انتظامیہ نے آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلائی جس کے دوران کئی کتوں کو ہلاک کیا گیا۔ واضح رہے کہ محسن حسین نامی شہری نے آن لائن شکایت درج کروائی تھی کہ ضلع جنوبی کے کئی علاقوں میں آوارہ کتے عوام کے لیے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔اس شکایت پر صوبائی محتسب نے فوری طور پر ضلع جنوبی کراچی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ان آوارہ کتوں سے عوام کو نجات دلائیں جس پر ضلع جنوبی کراچی کی انتظامیہ نے ڈاگ کلنگ اسکواڈ کو فعال کیا ہے جس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 922۔۔۔

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ31 اگست ، 2021 سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ زاہد علی عباسی سے اطالوی سرمایہ کار کی ملاقات الیکٹرک گاڑیوں اور چارج اسٹیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے گہری دلچسپی کا اظہار ماحول دوست ٹرانسپورٹ وقت کی ضرورت ہے۔زاہد علی عباسی کراچی31 اگست ۔سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ زاہد علی عباسی سے ان کے دفتر میں اطالوی سرمایہ کار اور اطالوی کمپنی ‘اسٹوڈو لیگالے سویٹانووا مارچے( Stuodo Legale Civitanova Marche) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ماریزیو نارڈوزا (Mr.Maurizio Nardozza)نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور الیکٹرک گاڑیوں اور چارج اسٹیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ زاہد علی عباسی نے کہا کہ سندھ حکومت ماحول دوست الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ بالخصوص صوبے کے دارالحکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور سندھ حکومت اپنے شہریوں کو ماحول دوست اور سستی ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ نے اطالوی کمپنی کے پراجیکٹ کو سراہا اور کہا کہ پراجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لئے وہ اس کی تفصیلات کو سندھ حکومت کے سامنے پیش کریں گے اور اس منصوبے کو دیگر محکموں مثلاً محکمہ ٹرانسپورٹ، کے الیکٹرک اور دیگر تمام متعلقہ اداروں سے مربوط کرنے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے اطالوی سرمایہ کار کو کراچی ایجوکیشن سٹی کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کے افسران نے کہا کہ جیسے ہی آپ کی کمپنی کی جانب سے ہمیں بجلی کی ضروریات کی تفصیلات مہیا ہونگی ہم آپ کی ضرورت کے مطابق بجلی مہیا کریں گے۔ ہینڈ آو ¿ٹ نمبر923۔۔۔ایس اے این

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ31 اگست ، 2021 31 اگست ۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاءعباس شاہ نے آج گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہیدی رانی محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو، بگم نصرت بھٹو کی مزارات پر ایس او پز کے تحت حاضری دے کر فاتح خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کے انجنیئرز کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیاری اشیاءکےاستعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہید رانی کے ویژن کو چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری آگے بڑھارہے ہیں اور پوری سندھ حکومت ان کی رہنمائی میں عوامی مفاد کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ سید ضیا عباس شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے گا تاکہ ان منصوبوں سے عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت کے دور میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا ہے جس کے باعث غریب عوام کو اپنے خاندان کو دو وقت کی روٹی کھلانا مشکل ہوگیا ہے جبکہ پی پی پی نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں غریب عوام کو روٹی ، کپڑا اور مکان دینے کے لیے عملی اقدامات کئے ہیں۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر924۔۔۔ایف زیڈ ایف

پریس ریلیز  شازیہ مری کا سینئر صحافی خالد کھوکھر کے چچا اوراعجاز کھوکھر کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کراچی 31اگست ۔ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے اپنے ایک جاری کردہ تعزیتی پیغام میں سینئر صحافی خالد کھوکھر کے چچا اور اعجا کھوکھر کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےتعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ للہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ و جمیل عطا کرے۔

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ31 اگست ، 2021 گیان چند ایسرانی کی جھولے لال مندر خیرپور آمد، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی صوبائی وزیر کا محکمہ اقلیتی امور کے تحت زخمیوں کی مالی امداد اور علاج مندر کی مستقل سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ گیانچند ایسرانی کی مندر انتظامیہ کو یقین دھانی خیرپور 31 اگست۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی کی جھولے لال مندر خیرپور آمد،مندر پر حاضری دی۔صوبائی وزیر گیان چند ایسرانی نے کچھ روز قبل مندر کے میلے میں ہونے والے دھماکہ سے متعلق معلومات لی ، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ اقلیتی امور کے تحت زخمیوں کی مالی امداد اور ان کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان ۔مندر کی انتظامیہ نے صوبائی وزیر سے اپیل کی کہ مندر کی سیکیورٹی بڑھائی جائے، جس پر صوبائی وزیر نے مندر انتظامیہ کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آئی جی سندھ سے بات چیت کر کے مندر کی مستقل سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے اور دھماکے کی تحقیقات کرائی جائے گی۔ ہینڈ آو ¿ٹ نمبر925۔۔۔ایف ایچ بی

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ31 اگست ، 2021
کراچی31اگست۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب سے یوسف گوٹھ کے رہائشی افراد نے قیس منصور شیخ کی سربراہی میں ملاقات کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سوڈھر، چیف انجینئر کے ڈی اے خالد مسرور اور دیگر افسران بھی موجود تھے،ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ یوسف گوٹھ کے مسائل حل کریں گے، علاقے سے کچرا اٹھانے کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا اور کچرا صاف کرنے کے بعد باقاعدہ اسپرے مہم چلائی جائے گی،انہوں نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر یوسف گوٹھ سے کچرا اٹھانے کا کام شروع کرے،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اجلاس کے دوران یوسف گوٹھ میں واقع ڈسپنسری کو کھولنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ باب الاسلام سندھ پرائمری اسکول یوسف گوٹھ کو فوری کھولنے کے لئے وزیر تعلیم سے بات کروں گا،انہوں نے کہا کہ منگھو پیر کے بنیادی مسائل سیوریج، کچرا اٹھانے، صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،اس کے علاوہ منگھوپیر کے برساتی نالے کی صفائی کا کام بھی کیا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا،احتجاج کے بجائے تمام لوگ کام پر توجہ دیں اور مسائل کے حل کے لئے میرا ساتھ دیں،وفد کے سربراہ قیس منصور شیخ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو امید ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب شہر کے مسائل حل کریں گے،مرتضی وہاب کراچی کے شہریوں کی امید ہیں اور انہیں اعتماد ہے کہ اب ان کے مسئلے حل ہوں گے۔ ہینڈ آو ¿ٹ نمبر926۔۔۔ایم آئی زیڈ

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ31 اگست ، 2021 کراچی31اگست۔ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ نہر خیام کلفٹن کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، نہر خیام کے اطراف پورے علاقے کو خوبصورت بنایا جائے گا، یہ بات انہوں نے منگل کے روز کلفٹن میں نہر خیام کا دورہ کرتے ہوئے کہی، واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان، سول سوسائٹی کے نمائندے یاور عباس اور دیگر افراد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے نہر خیام کا تفصیلی جائزہ لیا اور نہر خیام سے سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی، انہو ں نے کہا کہ نہر خیام کے اطراف میں صفائی ستھرائی کی جائے گی اور اس جگہ کو شہریوں کے لئے بہتر اور خوبصورت بنایا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ نہر خیام کو بہتر بنانے کے لئے جاری کی گئیں ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور تمام کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 927۔۔۔ایم آئی زیڈ

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ31 اگست ، 2021 کراچی31اگست۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب سے جوبلی کلاتھ مارکیٹ میں تجاوزات خاتمے کے متاثرین نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے مسائل پیش کئے، انہوں نے متاثرہ دکانداروں کی جلد آبادکاری کے لئے اقدامات کی درخواست کی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جوبلی کلاتھ مارکیٹ میں ختم کی جانے والی دکانوں کے مالکان کو اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے میں حائل مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیاز ابڑو اور ڈائریکٹر اسٹیٹ عمران صدیقی بھی موجود تھے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 928۔۔۔ایم آئی زیڈ

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ31 اگست ، 2021
کراچی31اگست۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی عمارت کی چھت پر تاریخی کلاک ٹاور کا معائنہ کیا اور وہاں نصب کئے گئے برطانوی دور کے گھڑیال کو درست کرنے کے احکامات جاری کئے، اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کے ایم سی بلڈنگ قیام پاکستان سے قبل کراچی شہر میں تعمیر ہونے والی خوبصورت ترین عمارتوں میں سے ایک ہے، اس تاریخی اہمیت کی حامل عمارت کو اس کی اصل حالت میں محفوظ رکھنا ضروری ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے اس تاریخی ورثے کی پوری حفاظت کرے گی اور عمارت میں نصب گھڑیال سمیت تمام حصوں کو بہتر حالت میں رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 929۔۔۔ایم آئی زیڈ

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ31 اگست ، 2021 صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کا سینیئر صحافی خالد کھوکھر کے چچا کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کراچی 31 اگست۔ صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں حیدرآباد کے سینیئر صحافی خالد کھوکھر کے چچا اور اعجاز کھوکھر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور سوگوار خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر جام خان شورو نے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے آمین۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 930۔۔۔