کراچی شہر کی 100سے زائد مین شاہراہوں پر تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے پینافلیکس لگادیئے گئے

کراچی۔مرکز جامعہ نورالقرآن کے تحت 4ستمبر بروز ہفتہ عسکری پارک میں ہونیوالی تاجدار ختم نبوت ﷺکانفرنس کے دعوت نامے علماء ومشائخ اہلسنت مذہبی وسیاسی رہنماؤں میں تقسیم کردیئے گئے ہیں جبکہ کراچی شہر کی 100سے زائد مین شاہراہوں پر تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے پینافلیکس لگادیئے گئے ہیں،تاجررہنماؤں نے ۷ستمبر یوم ختم نبوت پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا ہے،عاشقان رسول سوشل میڈیا پر عسکری پارک میں منعقد ہونیوالی تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں، تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں خصوصی خطاب پیر سید مظفر حسین شاہ،علامہ کوکب نورانی اکاڑوی،مجاہد ختم نبوت عرفان محمود برق کا ہوگا جبکہ مہمانان خاص میں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری، مفتی عابد مبارک،علامہ محمد بلال سلیم قادری سربراہ سنی تحریک، مفتی نعیم مدنی،علامہ اشرف گورمانی،علامہ اکرام حسین القادری،سید جاوید شاہ جیلانی،شبیر ابو طالب ہونگے پرگرام کی سرپرستی جامعہ نورالقرآن کے سرپرست اعلیٰ عالمی روحانی اسکالر علامہ سید محمد علی شاہ کرینگے،جبکہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں نعت رسول مقبول ﷺپیش کرکے عوام کے دلوں کو منور کرنے کیلئے ممتاز ثناء خواں حافظ محمد طاہر قادری،محمد ساجد قادری،اسدرضاالمدنی عطاری،سید عمیر شاہ،محمد احسن قادری خصوصی شرکت کرینگے،اس موقع پر مرکز جامعہ نورالقرآن کے سرپرست اعلیٰ عالمی روحانی اسکالر علامہ سید محمد علی شاہ نے کہا ہے تاجدار ختم نبوت کانفرنس قادیانی فتنے کے خلاف اہم سنگ میل ثابت ہوگی،عاشقان رسول کا تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلئے جوش ولولہ گستاخ رسول سے نفرت کا اظہار ہے،کراچی کے تاجر رہنماؤں نے 7ستمبر یوم ختم نبوت پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے،عشق رسول کی شمع کو گھرگھر جلاکر ہی قادیانیوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین نے قادیانیوں پر جو پابندیاں لگائی ہیں اگر انہیں اقلیت تسلیم کرلیا گیا تو پھر یہ مسجدیں بھی بنائیں گے،اذان بھی دینگے اور مسلمانوں کو دھوکا دے کر قادیانیت کی طرف راغب کرینگے،ملک کے عوام قادیانیوں کو کسی سورت اقلیت تسلیم نہیں کرینگے،حکومت ان کی نقل وحرکت اور سرکاری عہدوں پر آئین کے تھت مکمل پابندی عائد کرئے،انہوں نے کہا کہ 4ستمبر بروز ہفتہ عسکری پارک میں ہونیوالی تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس قادیانیوں کے تابوت میں اہم کیل ثابات ہوگی۔#