ڈیل اسٹین کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ڈیل اسٹین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیس سال کرکٹ کھیلی، آج کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔

انہوں نےدوستوں، خاندان، ساتھی کرکٹرز، جرنلسٹ سب کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ڈیل اسٹین نےاپنے کیرئیر میں 93 ٹیسٹ 125 ون ڈے اور47 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔