‘بنائو ہرلمحہ خاص -پیک فرینز پک نے زیب بنگش کا نغمہ ریلیز کردیا

پاکستان کے صف اوّل کے بسکٹ مینوفیکچررز ای بی ایم نے اپنے برانڈپیک فرینز پک کے ذریعے پاکستانی گلوکار اور نغمہ نگارزیب بنگش کے اشتراک سے نئے نغمے ‘بنائو ہرلمحہ خاص’ جاری کردیا گیا ہے۔یہ اقدام ان کی ‘بنائو ہرلمحہ خاص’مہم کے سلسلے کا حصہ ہے جس میں

زندگی کے ہرپل اورہرلمحے کو خاص بنانے کے مقصد کواجاگر کیاجاتا ہے؛ خواہ وہ کتنا بڑا یا کتنا چھوٹا کیوںنہ ہو ،انسان کی ذاتی زندگی کاحصہ ہوتاہے۔ اس نغمے کی ریلیز کے ذریعے پیک فرینزپک ان نوجوانوں کومتوجہ کرتا ہے جومحض روزانہ کی ہنگامہ خیزی اور مصروفیات کی بناء پراکثر روزمرہ کے عام سے لمحات سے لطف اندوز ہونابھول جاتے ہیں۔اس فلم کی تصویرکشی آرٹسٹ گلبین گلزار نے کی ہے جو مختلف صورتحال کی عکاسی کرتی ہے

اورجس کا مرکزی کردار عام لمحے کوخاص بنانے کیلئے اپنی حدسے بڑھ کرکوشش کرتا ہے۔(مثال کے طورپر: مرکزی کردار اپنے پیاروںکے ساتھ ٹریفک جام میں پھنس جاتاہے اور فوری طورپر اس لمحے کو یادگاربنا دیتا ہے)۔بہرصورت پیک فرینزپک ‘بنائو ہرلمحہ خاص’کے ذریعے سیدھے سادھے لمحات کو پرلطف بنادیتا ہے۔یہ نغمہ تمام پلیٹ فارمز پر ریلیز کردیا گیا ہے اور درج ذیل لنک پر دیکھا جاسکتاہے۔