شان فوڈز کی بالکل نئی کارپوریٹ سماجی ذمے داری کی حامل شناخت ‘شان شیئرز’ کے تحت شجر کاری مہم

ایک پائیدار معاشرہ بنانے کے اپنے مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے معروف فوڈ کمپنی شان فوڈز نے حال ہی میں پاکستان میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی ایک غیر منافع بخش تنظیم چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے تعاون سے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا۔یہ مہم شان فوڈز کی بالکل نئی کارپوریٹ سماجی ذمے داری کی حامل شناخت ‘شان شیئرز’ کے تحت سرانجام دی گئی جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے جواب میں اقتصادی، ماحولیاتی اور سماجی طور پر پائیدار دنیا کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ شان فوڈز نے ہمیشہ ایک مقصد پر مبنی قدرتی کام انجام دیتے ہوئے اس معاشرے کو واپس لوٹانے کی کوشش کی ہے جس میں وہ کام کرتے ہیں۔اس پیشرفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شان فوڈز کے شریک چیئرپرسن سمر سلطان نے کہا کہ’’ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ہم نے آج جتنے بھی درخت لگائے ہیں، اس کی بدولت ہم آنے والی نسلوں کے لیے دیرپا میراث چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ہماری کارپوریٹ شناخت ‘شان شیئرز’ کا بھی یہی مطلب ہے جس کی بدولت ہم ناصرف آج کی دنیا بلکہ ہماری اگلی نسلوں کے بہتر مستقبل کا حصول یقینی بنا رہے ہیں۔ اس مشن کے ساتھ ہمارے شان فوڈز کے خاندان کا ہر فرد پاکستان کے لیے ذمے داری بانٹنے اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کرتا ہے۔‘‘چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر احسن ربانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ’’ ہمارے بچے ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں لیکن اپنی قوم کی ترقی کے لیے ان کی فلاح و بہبود پر سرمایہ کاری کرنا ہماری اولین ذمے داری ہے۔ ان درختوں کو لگا کر ہم ناصرف ایک سرسبز پاکستان کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں بلکہ ہم اپنے بچوں کی فلاح و بہبود اور بہتر مستقبل کے لیے بھی پرامید ہیں۔‘‘شان شیئرز کا نظریہ دوسروں کے لیے اشتراک اور دیکھ بھال کے جذبات پر مبنی ہے اور اس نظریے سے رہنمائی پاتے ہوئے شان فوڈز کا مقصد غربت میں کمی، قدرتی وسائل کو ختم ہونے سے روکنے کی حوصلہ افزائی، ماحول دوست طریقوں کی حوصلہ افزائی، سب کے لیے صحت اور غذائیت کا فروغ اور پسماندہ افراد کی ترقی اور معاشرے کی خوشحالی ہے