پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کی الیکٹیڈ باڈی کی جانب سے الیکشن میں کامیابی اور جشن آزادی کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں رنگ رنگا تقریب کا انعقاد کیا گیا

جدہ ( ناظم علی عطاری ) پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کی الیکٹیڈ باڈی کی جانب سے الیکشن میں کامیابی اور جشن آزادی کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں رنگ رنگا تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مدینہ منورہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر شہروں سے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے نومنتخب صدر مفتی محمد عزیر بھٹہ اور سیکرٹری او آئی سی مڈل ایسٹ چیپٹر عقیل آرائیں تھے جبکہ صدارت پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کے صدر خواجہ زبیر نے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کی سعادت انضرزبیر کو حاصل ہوئی جبکہ ہدیہ نعت قاری عبدالمجید نے پیش کرکے سامعین سے خوب داد وصول کی تقریب کی نظامت کے فرائض مدینہ منورہ باڈی کے انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ نے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوش آمدید کہا تقریب کے آغاز میں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے پیش کیے گئے بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی مفتی عزیر بھٹہ نے تقریب کے تمام حاضرین کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے عمران خان وہ واحد شخص ہے جو پاکستان میں ریاست مدینہ کے قیام کے خواب کو پورا کر سکتا ہے تقریب سے سیکرٹری او آئی سی مڈل ایسٹ چیپٹر عقیل آرائیں کا کہنا تھا سعودی عرب میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل سفارتخانہ پاکستان کی معاونت کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی تنظیم کو مضبوط سے مضبوط کرنا ہوگا تاکہ الیکشن 2023 میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیابی حاصل ہو پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کے صدر خواجہ زبیر نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ عظیم ملک حاصل کیا اب ہم نے مل کر اس کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا خواجہ زبیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن سے مملکت خداداد مزید ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے گا تقریب میں بچوں نے ملی نغموں اور پاکستان سے محبت سے محبت کے اظہار میں ٹیبلوز پیش کیے جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے تقریب سے افضل عباس ، خواجہ حماد ، بابر اکرم اعوان ، نزاکت علی گجر، ارسلان شاہد ، گل زیب کیانی ، پاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ کے صدر شعیب الطاف ، اعجاز چوہدری، طلعت محمود، محمد یاسین خان ، شیخ نورالامین، عدنان فخر ، شیراز عالم ، سردار محمد وقاص، مبارک زیب ، اسد علی ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط تر مضبوط بنانے کا عزم کیا اور بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا یاد رہے کہ تقریب میں سعودی عرب کے معروف میڈیا گروپ پاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ کے شعیب الطاف ، میاں محی الدین ، خالد چوہدری فواد خان سواتی، امین فیض کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا تقریب کے آخر میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا