پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹ ماسٹزر کلب اور گرین ایمبیسیڈر گیول کلب کی جانب سےپاکستان کے پچھترویں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد


سعودی عرب (ناظم علی)

——————–

پاکستانی کمیونٹی ٹوسٹ ماسٹزر کلب اور گرین ایمبیسیڈر گیول کلب کی جانب سےپاکستان کے پچھترویں جشن آزادی کو جوش و خروش سے منانے کے لئے ۲۰ اگست کو الخبر کے مقامی ہوٹل میں رنگا رنگ محفل سجائ گئ۔
اس پروگرام میں ٹوسٹ ماسٹرز کے علاوہ منطقیہ شرقیہ میں موجود مختلف فورمز کے عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت مہمان زنیرہ مزمل نے حاصل کی۔
اس خصوصی اجلاس کی صدارت کلب کے صدر ٹوسٹ ماسٹر یاسر ندیم نےکی اور تمام حاظرین کو خوش آمدید کہا اور ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل کےاغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ پروگرام کی نظامت بطور ناظم اجلاس کلب کی نائب صدر تعلیم ٹوسٹ ماسٹر جویریہ اسد نے کی اور تقریب کا پیش نامہ اور موضوع پر روشنی ڈالی جو کہ پاکستان میری پہچان پر مشتمل تھا۔ پروگرام کے مہمانان خصوصی میں ڈسٹرکٹ ۷۹ سعودی عرب کی پروگرام کوالٹی ڈائریکٹر ڈی ٹی ایم سعدیہ خان اور ڈسٹرکٹ ۱۲۲ پاکستان کے ڈائریکٹر ڈی ٹی ایم طلحہ بن حامد تھے جنھوں نے بذریعہ زوم آن لائن شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔دیگر اعزازی مہمانان میں پاکستان فورم کے صدر محمدیعقوب سیفی، پاکستان پیرنٹس گروپ کے صدر مزمل شاہ، پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل ایسٹرن ریجن کے صدراحسن محمود ملک ،ٹوسٹ ماسٹرز سعودی عرب عہدیداران کلب کے بانی اور سابق کلب گروتھ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ۷۹ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک، ایریا ڈائریکٹر ۳۱ ٹوسٹ ماسٹر عمر فاروق اعوان اور ڈویژن او پروگرام کوالٹی ڈائریکٹر ٹوسٹ ماسٹر عزیراقبال شامل تھے۔
تیاد شدہ تقاریر کلب ممبر ٹوسٹ ماسٹر عبدالقادر ،ڈی ٹی ایم اظہرفاروق، گیولئیر محمد صالح، نائب صدر تعلیم گیول کلب فیض علی حسن اور مہمان مقرر رومیسہ انور ، آمنہ ہارون اور زہرہ منہاس نے پیش کیں۔
تقریب کا سب سے خوب صورت حصہ علاقائی ملبوسات کی نمائش کے زریعے صوبوں کی نمائندگی تھی۔ اس سیگمنٹ کو کلب سیکریٹری ٹوسٹ ماسٹر زینب منہاس نے بڑی محنت سے ترتیب دیا،جس میں سیف علی حسن، نبیہ اسد، فروا ہارون، زہرا منہاس اور ماورہ منہاس نے حصہ لیا۔ ایسٹرن ریجن کے معروف سنگر خالد صدیقی کے قومی ترانوں نے تقریب میں ایک جان ڈال دی۔ مہمان فروا ہارون نے بھی اک خوب صورت ملی نغمہ پیش کیا۔
فی البدیہہ تقاریر کی نشست کو کلب کے سینئر رکن ،سابق پروگرام کوالٹی ڈائریکٹر ڈویژن ایف اور او ٹوسٹ ماسٹر فیصل مراد نے اپنے مخصوص انداز میں آگے بڑ ھایا اور دن کی مناسبت سے خوب صورت مو ضوعات کا انتخاب کیا۔ نگران وقت کا کردار کلب کے نائب صدر ممبرشپ ٹوسٹ ماسٹر مسرور خان نے بخوبی نبھایا۔ مقررین میں مزمل شاہ، احسن محمود ملک، ماریہ انور، سندس یاسر، محمد یعقوب سیفی، لہنا فراز، اسد علی حسن ،مسرور خان ،طارق ندیم اور ہارون احمد شامل تھے۔
پروگرام کے دوران کوئز سیگمنٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس کو ڈی ٹی ایم عمر فاروق ملک نے جوش وخروش کے ساتھ پیش کیا ۔کوئز میں حاضرین سے پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے اور تحائف بھی دیئے گئے۔
بطور عمومی تجزیہ کار ٹوسٹ ماسٹر نعیم منہاس نے نشست کی کاروائ کا جائزہ پیش کیا اور کچھ تجاویز دیں تاکہ کلب کے آئندہ اجلاسوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اختتامی مراحل میں صدر کلب یاسرندیم نے تمام مقررین اور کلب کے منتظمین کو تعریفی اسناد دیں اور اپنے الوداعی کلمات میں تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جسے خالد صدیقی نے تمام حاضرین محفل سمیت جذبہ حب ا لوطنی کے ساتھ پیش کیا۔