پاکستان میں خواتین کے ساتھ سنگین جرائم کے واقعات میں اچانک اضافہ کیوں ؟۔۔۔۔۔مدرسے کی طالبہ سے زیادتی، ملزم مفتی شاہ نواز احمد گرفتار-میلسی سے آنیوالی ماں،بیٹی سے اجتماعی زیادتی، دونوں ملزم گرفتار-فیصل آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم

پاکستان میں خواتین کے ساتھ سنگین جرائم کے واقعات میں اچانک اضافہ کیوں ؟۔۔۔۔۔

راولپنڈی – پیرودھائی مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کا معاملہ،پیرودھائی پولیس نے ملزم مفتی شاہ نواز احمد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی اور تشدد کے معاملہ پرپیرودھائی پولیس نے ملزم مفتی شاہ نواز احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم کو مقدمہ نمبر 893/21 بجرم 212/224 ت پ گرفتاری سے بچنے کے لئے مزاحمت کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے امروز 376/511 کی دفعات کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کروائی تھی،تاہم تفتیش کے دوران 377 بی اور (II) 506 کا معاملہ سامنے آنے پر دفعات ایزاد کی جا رہی ہیں،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی راول مقدمات کی تفتیش کی براہ راست نگرانی کریں گے
https://jang.com.pk/news/974538?_ga=2.21300411.1244087721.1629781756-1137348472.1629781755

——————————–

لاہور: میلسی سے آنیوالی ماں،بیٹی سے اجتماعی زیادتی، دونوں ملزم گرفتار

چوہنگ میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ماں بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،دونوں ملزم گرفتار کرلئے گئے، بتایا گیا ہے کہ حسن شاہ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کی رہائشی ارشاد بی بی اپنی پندرہ سالہ بیٹی ارم کے ہمراہ لاہور کینٹ جانے کے لئے ٹھوکر نیاز بیگ سے آٹو رکشہ نمبر ایل ای یو 4882 پر سوار ہوئیں تو رکشہ ڈرائیور عمر فاروق نےاپنے دوست منصب کو بھی ساتھ بیٹھا لیا دونوں ملزمان ماں بیٹی کو لاہور کینٹ لے جانے کی بجائے اغواء کرکے چوہنگ میں واقعی ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں لے گئےاور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ماں بیٹی کے شور مچانے پر ایک کار سوار وہاں سے گزرا اس کے آنے پر ملزمان رکشہ چھوڑ فرار ہوگئے ،سی سی پی او کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ ملزمان کئی ریپ کیسز میں ملوث ہیں،ون فائیو پر کال کی گئی چوہنگ پولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ۔

https://jang.com.pk/news/974539?_ga=2.21300411.1244087721.1629781756-1137348472.1629781755

———————————-

ایف آئی اے لاہور نے فیصل آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل لاہور نے فیصل آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اےنے ملزم عثمان کےخلاف ایک خاتوں نے جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرارکھا تھا ۔ ملزم دوران انکوائری ایف آئی اےکےتفتیشی افسر کے روبرو پیش نہیں ہورہا تھا ۔ ملزم عثمان نے خاتوں کو سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد نشر کرکے بلیک میل کیا تھا۔ ملزم عثمان فیصل آباد کارہائشی تھا جسے ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل لاہور نے گرفتار کیا ۔

https://jang.com.pk/news/974504?_ga=2.67609361.1244087721.1629781756-1137348472.1629781755