ریاض سعودی عرب میں فالکن سپر لیگ کا شاندار افتتاح

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کے معروف فالکن فٹبال کلب کے زیراہتمام ریاض میں فالکن سپر فٹبال لیگ کے پانچویں سیزن کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ فالکن سپر لیگ ٹورنامنٹ 19 اگست 2021 سے شروع ہو کر 22 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا جس میں ریاض کی 8 بہترین ٹیمیں شامل ہونگی جن میں فالکن، آل سٹارز، ڈیزرٹ کاکز، غرابی، نجد، پاک یونائیٹڈ ، آرٹن، اور کرٹ ایس سی آر شامل ہیں ان ٹیموں میں مجموعی طور پر 200 سے زائد کھلاڑی شامل ہیں جو دو مہینے سے زائد جاری رہنے والی فالکن سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں اپنے کھیل کے جوہر دکھائیں گے فالکن سپر لیگ کے پہلے میچ میں آرٹن نے نجد کو 5-2 سے ہرا کر تین پوائنٹ اپنے نام کر لیے آرٹن کی جانب سے محمد حافظ کو مین آف دی میچ کے میڈل سے نوازا گیا۔ دوسرا میچ فالکن اور ڈیزرٹ ہاکس کے درمیان کھیلا گیا جس میں فالکن نے ہاکس کو 7-1 سے ہرا کر میچ اپنے نام کیا۔ جوبی جوز کو تین شاندرا گول سکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تیسرا میچ ایس سی آر اور غرابی کے درمیان کھیلا گیا جسے ایس سی آر نے باآسانی 0-2 سے اپنے نام کر کے تین پوائنٹ حاصل کیے۔ ایس سی آر کے محمد روبیسہ کو مین آف دی میچ کے میڈل سے نوازا گیا۔ چوتھا اور آخری میچ آل سٹار اور پاک یونائٹڈ کے درمیان منعقد ہوا جسے پاک یونائیٹڈ نے 0-2 سے جیتا۔ پاک یونائیٹڈ کے مہیمن کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ کی بھر پور کوریج کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اور پاک اوورسیز میڈیا فورم جدہ سعودی کو میڈیا پارٹنر مقرر کیا گیا