سعودی عرب منطقہ شرقیہ ( لینا خان)تحریم عقیل واحد کم عمر آر ٹسٹ ہیں جو مملکت سعودی عرب میں سعودی آرٹ کونسل کی ممبر بھی ہیں

سعودی عرب منطقہ شرقیہ ( لینا خان)تحریم عقیل واحد کم عمر
آر ٹسٹ ہیں جو مملکت سعودی عرب میں سعودی آرٹ کونسل کی ممبر بھی ہیں اور جابجا مختلف نمائشوں میں نا صرف حصہ لیتی ہیں بلکہ اپنی کامیابی کے جھنڈے بھی گاڑتی ہیں


حال ہی میں “برواز” کے نام سے ہونے والی نمائش میں بھی تحریم عقیل کے فن پارے کا انتخاب کر لیا گیا جس میں انہوں نے ذہنی معزور بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔اُن کا خوبصورت فن پارہ حاضرین کی نگاہوں کا مرکز بنا رہا اس کے علاوہ دیگر ممالک کے آرٹسٹوں نے بھی اپنے اپنے فن کے جوہر دیکھائے ۔کل ۳۷ آرٹیسٹوں میں تحریم عقیل واحد پاکستانی تھی جو سعودی عرب کی اس نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھی جو کہ با حیثیت قوم ہم سب کے لئے باعث افتخار ہے