جمعیت علماء اسلام ریاض کی جانب سے جشن آزادی پاکستان اور قاری عبدالوہاب کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

ریاض ( ناظم علی عطاری) جمعیت علماء اسلام ریاض کی جانب سے جشن آزادی پاکستان اور قاری عبدالوہاب کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا پروگرام کی صدارت جمعیت علماء اسلام کے قائم مقام صدر مولانا حنیف اللہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ویلفیئر آتاشی نوید افضال تھے اعزازی مہمان قاری عبدالوہاب تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری ابدالی المعروف ابدال ترابی نے حاصل کی نظام کے فرائض ترجمان جے یو آئی ریاض سردار عاصم آفتاب نے انجام دیئے نعت رسول مقبول وقاص نقشبدی نے پیش کی تقریب سے سفارتخانہ پاکستان ریاض کے ویلفئیر اتاشی نوید افضال کا کہنا تھا کہ ہمیں جشنِ آزادی کی خوشی کو بھرپور طریقے سے منانا چاہیے پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے آباو اجداد نے بہت قربانیاں دی ہے جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ریاض ریجن الحاج ممتاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طرف سے پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو ۔ علامہ اقبال نے پاکستان کا تصور پیش کیا تو قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ پیش پیش رہنے والے علماء آشرف علی تھانوں، مفتی محمد شفیع، شبیر احمد عثمانی وغیرہ قابل ذکر ہے ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پاکستان کی پرچم لہرانے والا مولانا شبیر احمد عثمانی تھے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سفیر پاکستان کے وساطت سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو اوورسیز تقریبا ایک سال سے پاکستان میں ہیں ان کو آسان اور بلاسود قرضہ دیا جائے ۔تاکہ باقی وقت عزت سے گزاریں ۔اور جب فلائٹ آپریشن بحال ہوجائے تو اس وقت ٹکٹ کو کم از کم رکھا جائے ۔یا جو موجودہ قیمت ہے تقریبا 7یا 8 سو ریال اس کو برقرار رکھا جائے دیگر مقررین میں قاضی اسحاق میمن ، جمعیت الحدیث فاروق کیلانی ، میاں حامد، قومی وطن پارٹی صدر اقبال ودود ، پیپلزپارٹی کے صدر احسن عباسی، مسلم لیگ ن کے صدر خالد اکرم رانا ، قاری عبدالوہاب ،اور جمعیت علماء اسلام کے نائب صدر مفتی عبدالجبار نے بھی خطاب کیا