ریڈ پاکستان کی جاری سہ روزہ آنُ لائن تقریب کا دوسرا دن بھی دنیائے ادب و علم کے دمکتے ستاروں اور آزادی کے رنگوں سے سجا ہوا ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا

ریاض ( ناظم علی عطاری) ریڈ پاکستان کی جاری سہ روزہ آنُ لائن تقریب کا دوسرا دن بھی دنیائے ادب و علم کے دمکتے ستاروں اور آزادی کے رنگوں سے سجا ہوا ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا جس کی میزبانی ذنیرہ ذوالنون میڈیا ہیڈ خلیج اور امریکہ کی نامور میزبان حبا احمد نے کی ۔ اس روح پرور تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سےہوا۔ نعتِ رسول مقبول محترمہ نمیرہ محسن نے پیش کی مہمان خصوصی پاکستان کے نامور ادیب، کئی اعزازات کے حامل اورشہرہءآفاق ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد تھے ۔ مہمان اعزازی ترکی سے صدر طییب اردگان کی ترجمان طاہرے غنز تھیں۔ اس کے علاوہ بی وی ایس اسکول کراچی کے طالب علموں نے پاکستان کے مختلف صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین تقاریر کی جن میں محمد عبداللہ،میاں آفرین احمد،علی بن فواد،عبدالوہاب انزلنا،فرحان شاہد اور محمد معزم علی قابل زکر ہیں دیگر مقررین میں محمد عثمان اکرم ریڈ پاکستان نائب صدر،فاطمہ گیلانی سی ای او ریڈ پاکستان،محترم امتیاز احمد پاکستان کمیونٹی سعودی عرب کی معروف شخصیت،فوزیہ فصیح کمیونٹی لیڈر کینڈا سے،پروفیسر سیدہ نصلیہ نشرہ ،شبیر صدیقی ٹیلی کام تجزیہ نگار اور ڈاکٹر آمنہ نیّر شامل تھے۔ ریڈ کہانی کے مقابلے میں اول آنے والے صدیق احمد فیصل نےکراچی سے اردو کہانی سامعین کی نظر کی۔ اذان بابر جو کہ نابینا ہیں اور حافظ قرآن ہیں کی خداداد صلاحیتوں نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ سید حسن نے جذبہ حب الوطنی سے بھرپور ملی نغموں نےمحفل کو گرمایا خالد سید ریڈ ایمبیسڈر پاکستان ایمبیسی اسکول الخبر سعودی عرب نے قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب کا اختتام سیکرٹری خلیج وردہ اسد نے اظہار تشکر سے کیا۔ ریڈ پاکستان کا عالمی کتب میلہ آزادی ء پاکستان پوری دنیا سے عوام الناس کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا کتاب میلہ ہے جس نے اقوام عالم کو یکجا کر دیا ہے۔