قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر ”مینگو فیسٹول “-جدہ کی ڈائیری۔ امیر محمد خان

جدہ کی ڈائیری۔ امیر محمد خان
———————–

قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر ”مینگو فیسٹول “
پاکستاپھل کینو، اور آم سعودی عرب میں مقبول پاکستانی پھل ہیں جنہیں نہ صرف پاکستانی بلکہ یہاں کی سعودی آبادی بھی بہت شوق سے کھاتی ہے، ان پھلوں کی تجارت سے پاکستان کو کثیر ذرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔ اسلئے اسکے فروغ کیلئے دنیا بھر میں پاکستان سفارت خانوں وقونصل خانوں میں موجود کمرشیل قونصلرز فیسٹول کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ تجارت میں اضافہ ہو، بد قسمتی سے چونکہ ہمارا تمام ہی نوکر شاہی سسٹم نرالا ہے، ان فیسٹولز کیلئے ان پھولوں کا یہاں ہونا ضروری ہے، کمرشیل ڈپارٹمنٹس ہر سال انتظار کرتے ہیں کہ فیسٹول کا اہتمام کریں۔گزشتہ سال فیسٹول ریاض میں ہوا تھا جبکہ مجھے یاد ہے جدہ میں پاکستان کی متعلقہ وزارت نے اسکے اہتمام کیلئے کوشش نہ کی، نیز جب یہ فیسٹول ہوتے ہیں اس وقت پاکستان میں ان پھلوں کا موسم ختم ہورہا ہوتا ہے۔ بہرحال کمرشیل سیکشن نہائت جانفشانی ”دیر آئید درست آئید“ کے تحت یہ فیسٹولز منعقد کرتے ہیں۔ اس سال یووم آزادی کے حوالے سے جدہ میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی رہاش گاہ پر پاکستان کے مختلف قسم کے آموں پر مشتمل مینگو فیسٹول منعقد ہوا جسکے مہمان خصوصی سعودی وزارت خارجہ کے ڈائرکٹر جنرل ماذن حماد ال حیمالی تھے جدہ کے کمرشل ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد ہونے والے فیسٹول مین بڑی تعداد میں سعودی تاجروں،دوست ممالک کے سفارتکار انکی بیگمات نے شرکت کی فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید نے سعودی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ثقافتی رنگوں کی بدولت ایک منفرد ملک ہے اس کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر کے رنگ بھی نمایاں ہیں یہاں قدیم تہذیبوں کے آثار بھی پائے جاتے ہیں کوہ ہمالیہ جیسے پہاڑی سلسلے بھی موجود ہیں اور ایسے دلکش اور دلفریب نظاروں سے بھرے علاقے ہیں جن جو دیکھنے کے لئے ہزاروں سیاح ہر سال پاکستان کا رخ کرتے ہیں پاکستانی پھلوں جیسا ذائقہ دنیا کے کسی کونے میں میں نہیں ہے آم پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے اور اس جیسا ذائقہ پوری دنیا میں کہیں اور نہیں ملتا ہے سعودی عرب میں پاکستانی آم کی طلب بہت زیادہ ہے اور ہم خواہاں ہیں کہ سعودی شہری پاکستانی آم سے بہتر طور پر متعارف کرایا جائے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سے بڑے آموں کے ایکسپورٹرز سعودی عرب کا رخ کریں فیسٹیول میں شریک سعودی مہمانوں کا کہنا تھا کہ پاکستا کاآم سعودی عوام کا پسندیدہ پھل ہے۔


پاکستانیوں کیلئے شاندار جشن اور تفریح کا اہتمام
سعودی وزارت سیاحت اور سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور پر جدہ میں 27اگست کو ”پاکستان نائٹ“ کااہتمام کررہی ہے۔جس میں پانچ ہزار پاکستانیوں اور انکے اہل خانہ کی شرکت کا اہتمام کیا گیا ہے، منتظمین کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ”پاکستان نائٹ“ مین جدہ کے فنکاروں کی جانب سے موسیقی، جھولے، بچوں کیلئے کھیل، خواتین اور پاکستانی فیملیز کیلئے تفریحی اسٹالز، کھانے پینے کے اسٹالز کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیاگیا ہے۔ پاکستان نائٹ میں شرکت کے خواہش مندوں کیلئے ذیل میں تحریر ویب سائٹ جاری کی گئی ہے جہاں خواہش مند افراد اندراج کرکے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں http://e-ticket.app/e/893/pakistani-night;?l=en پاکستانی کمیونٹی نے حکومت سعودی عرب وزارت سیاحت اور سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ تارکین وطن کے لیئے بھی تفریح کے مواقع دے رہے ہیں۔
اسکے اہتمام میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم کاوشیں قابل داد ہیں جو یہاں موجود ایشائی تارکین وطن کیلئے نہائت محنت سے اہتمام کرتی ہیں، پاکستانیوں کا یہ میلہ بھی انکی کوشوں کا صلہ ہے۔

سعودی عرب میں یوم آزادی کی تقاریب
صحافیوں میں گروہ بندی کی کوشش کرنے والے اپنے کام پر توجہ دیں

گزشتہ ہفتہ وطن عزیز کی یوم آزادی کی تقریبات کا تھا،اس سال تقریبا ت کچھ زیادہ ہی ہوئین وطن سے محبت کے علاوہ ایک اہم بات یہ تھی کہ کروناء کی وجہ سے طویل عرصے سے یہاں تقریبات کا سلسلہ رکا ہوا تھا ، اب آہیستہ آہیستہ حفاظتی انتظامات کے تحت تقریبات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، ایک اور اہم وجہ یہ کہ کمیونٹی اتحاد کے بجائے بد قسمتی سے مزید تقسیم ہورہی جو نہائت افسوس کی بات ہے اسکے لئے جب اس وجہ کے ذمہ داروں کا تعین کریں تو یقنی بات ہے کہ کون مانے گا ؟؟اور مزید خرابیاں پیدا ہونگی۔ کمیونٹی کے تو سیاسی سلسلے ہوتے ہیں، تنظیمی معاملات ہوتے ہیں ، سب سے زیادہ تکلیف دہ یہاں اچھے برے جو بھی لوگ ہین جو اپنے آپ کو صحافی کہتے ہیں انکے کندھوں پر کھیل رہے ہیں جنکی ذمہ داری میڈیا سے متعلق ہو وہ اپنی پسند نہ پسند اور گروہ بندی کا کھلم کھلا مظاہرہ کررہے ہیں جسکا سدباب جلد ضروری ہے۔ اس گروہ بندی اور پسند نہ پسند کی وجہ کوئی اصولی نہیں بلکہ ایسا کام کرنے والوں کی کچھ سرگرمیاں ایسی ہیں جو نقصان دہ ہیں جو اب زبان ذد عام ہوتی جارہی ہیں اللہ خیرکرے۔ وطن عزیز کی یوم آزادکی کے سلسلے میں جدہ ، ریاض، مکہ المکرمہ، طائف، مدینہ میں پاکبانوں نے وطن سے محبت میں رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا، پاکستان اور پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی۔۔جس میں سفیر پاکستان بلال اکبر اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجیدُ نے پرچم کشائی کی۔
دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان اور قونصلیٹ جدہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے سفارتی افسران اور عملے نے شرکت کی اس موقعہ پر سفیر پاکستان بلال اکبر اور قونصلر جنرل خالد مجید نے قومی ترانے کہ دھن میں پرچم کشائی کی اور اپنے خطابات میں کہا کے کہ یوم پاکستان کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہمیں ملکر ملکی ترقی کو یقینی بنانا ہے تقریب میں صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔
پاکستان فورم ۔ دمام کی تقریب
پاکستان فورم منطقہ شرقیہ کے تحت یوم آزادی کی ایک شاندار آن لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے سفیر پاکستان لفٹینٹ جرنل (ر) بلال اکبر، مشہور علم دوست شاعر اور شخصیت انور مسعود، انجینئر بشارت اللّٰہ، یعقوب سیفی صدر پاکستان فورم و دیگر نے خطاب کیا۔پاکستان اور دیگر ممالک سے بھی ہر طبقہ فکر سے ایک بہت بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ آغاز نوجوان ساتھی علی شاکر کی سورہ الانفال کی تلاوت کلام پاک کے ساتھ ہوا، انہیں آیات کا ترجمہ اور تفسیر ڈاکٹر زاہد آرائیں نے پیش کی، آیات کی تلخیص سے اخذ کیا کہ برصغیر کے مسلمانوں کو ایک ملک عطا کیا ہے انہوں نے کہا کہ آزادی کتنی بڑی نعمت اس کا احساس کرنا چاہیے اور اس کی حفاظت کرنی چاہیے، نعمت کا
شکر ادا کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی جائے اور نیک اور اچھے اعمال کا اظہار کیا جائے۔ انہوں نے ایک حدیث بھی بیان کی کہ اگر یہ چار کام کر دیے جائیں تو ملک ترقی کرسکتا ہے، امانت میں خیانت نہ کی جائے سچ بات کہی جائے،
سفیر پاکستان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان فورم نے انہیں خطاب کا موقع دیا اور لوگوں کو 14 اگست کے حوالے سے اکٹھا کیا، انہوں نے اپنی سفارتی ذمہ داریاں اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل کا ذکر کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جو سفر شروع ہوا تھا اسے 74 مکمل ہوگئے ہیں، آغاز سے ہی پاکستان کو مختلف مسائل کیا سامنا کرنا پڑا، ہندوستان نے شروع دن سے ہی پاکستان کے وجود کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا، ہمارا ملک علامہ اقبال کا خواب اور قائداعظم کی ان تھک جدوجہد کی وجہ سے وجود میں آیا۔ آج کے دور میں میں ہمیں اقتصادی، سکیورٹی اور دہشتگردی جیسی جنگوں کا سامنا ہے، جس کا ہم سب مل کر کامیابی کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، ہم ایک جدوجہد د اور محنت کرنے والی قوم کے نام سے پہچانے جاتے ہیں اور ہم سب مل کر عہد کرتے ہیں کہ کہ اپنی قوم کی پہچان اپنی خوش اخلاقی اور دیگر خوبیوں کی وجہ سے قائم رکھیں گے، مزید انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ بھی بیان کی، اس کا تاریخی دینی ثقافتی اور مقامات مقدسہ کے حوالے سے جو تعلق ہے وہ ہمیشہ قائم رہے گا اور سعودی عرب کی سالمیت کے لیے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جن مسائل کا ہمیں سامنا ہے ایمبیسی پوری کوشش کر رہی ہے کہ یہ مسائل حل ہوں۔ پاکستان کی فلائٹس کا مسئلہ ہو یا صحت کے مسائل ہو ہیں، ان سب کے حل کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے آخر میں پاکستان زندباداور سعودی دوستی زندہ باد کے ساتھ اپنی تقریر کا اختتام کیا۔
تحریک انصاف کی تقاریب
جدہ میں یوم آزادی کی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف جدہ ریجن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پاکستان کا یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے اور سمندر پار پاکستانی وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کا عزم قائم کیے ہوئے ہیں پاکستان ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں ملکر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہوگا اور پاکستان کی تمام اکائیوں اور طبقات کو 1947 کی طرز پر یکجان ہونا ہوگا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے تقریب کے یوم آزادی کی تقریب میں پاکستانی بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے اور قومی نغمے گا کر ملک سے اپنی والہانہ محبت صدر پی ٹی آئی مفتی محمد عزیر؛عقیل آرائیں خواجہ حمادنے خطاب کیا۔

پی ٹی آئی مکہ المکرمہ کی جانب سے 14گست یوم آزادء پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام مکہ کے مضافات
میں کیا گیا۔ تقریب میں دمام ریاض مدینہ اور جدہ کے پی ٹی آئی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خطاب کیے۔ مقررین نے اپنے پیغامات میں تحریک پاکستان اور آباء واجداد کی جدوجہد کا تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کا اعادہ
کیا کہ وطن عزیز جن مقاصد کے لئے حاصل کیا گیا تھا ان مقاصد کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا محب وطنی کا تقاضہ ہے
تقریب سے صدر پی ٹی آئی مکہ المکرمہ ڈاکٹر انور جاوید ، جنرل سیکریٹری وسیم واجد شاہ اور دیگر نے خطاب کیا ۔