پہلا انعام محمد عفان،دوسرا انعام شہیر احمد ،تیسرا انعام محترمہ ارم فاطمہ نے جیتا۔

سعودی عرب الجبیلُ (لینا خان) پاکستان کا ۷۴ واں یوم آزادی اس بار بھی رائزکلب کے سنگ الگ جنون کے ساتھ منایا گیا کرونا کے وبا نے تقریباً ۳ سال سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا رکھا ۔ اس سال سعودی عرب کی پالیسیس میں کچھ نرمی کے باعث کہی کہی مختصر افراد کے ساتھ جشن آزادی کی تقاریب منائی گئی اور کہی سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے نت نئی انداز سے مقابلے کرائے گئے ۔رائز کلب جوکہ سعودی عرب منطقہ شرقیہ میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے آرٹ بائے فاطمہ اور اِس وائی مینجمینٹ کے تعاون کے ساتھ پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر تمام تخلیقی ذہنوں کو دعوت عام دی گئی تھی کہ وہ کسی بھی انداز میں اپنی سرزمین کو خراج تحسین پیش کریں۔ بچوں اور بڑوں میں یکساں طور پرمقبول ہونے والے اس مقابلے میں تقریر،موسیقی ،قومی پکوان سے لیکر شاعری ،آرٹیکلز تک ہر رنگ موجود تھا ۔انعامات کی تقسیم بتدریج زیادہ پسند کرے جانے والی پوسٹ کو دیکھتے ہوئے کی گئی ۔پہلا انعام محمد عفان،دوسرا انعام شہیر احمد ،تیسرا انعام محترمہ ارم فاطمہ نے جیتا۔