اُس نے جنسی حیوانوں کو خلاف ایف آئی آر کروا کر جس بہادری کا ثبوت دیا ہے اس پر اُسے سلام ہے۔۔

مینارِِ پاکستان پر بھیڑیوں کا شکار عائشہ کے پاس رات کے اس پہر اسے صرف یہ احساس دلانے پہنچا ہوں کہ اُس نے جنسی حیوانوں کو خلاف ایف آئی آر کروا کر جس بہادری کا ثبوت دیا ہے اس پر اُسے سلام ہے۔۔۔ مجھے اس جملے پر معاف کیجئے گا لیکن خوش قسمت ہیں وہ جنہیں اس ملک میں خدا نے بیٹی نہیں دی

Iqrar ul Hassan Syed
@iqrarulhassan

———————

سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں یومِ آزاری کے موقع پر مینارِ پاکستان پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑ دیے، نقدی اور زیورات چھین لیے۔

صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اُسے لاہور کا شہری ہونے پر شرم محسوس ہورہی ہے۔

دوسری جانب شنیرا اکرم نے اس واقعے پر اپنا ردّعمل دیتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’آخر یہ سب کیا ہے۔‘

مینار پاکستان، سیکڑوں نوجوانوں کی خاتون کیساتھ بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کر ہوا میں اچھالتے رہے، 400 نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

https://jang.com.pk/news/971887